امامت و جماعت

فرض نماز میں نفل پڑھنے والے کی اقتداء کرنا

فتوی نمبر :
28253
| تاریخ :
2016-03-01
عبادات / نماز / امامت و جماعت

فرض نماز میں نفل پڑھنے والے کی اقتداء کرنا

میں یو اے ای میں شفٹ ہوا اور وہاں کی مسجد کے لوگ عموماً کسی دوسرے شخص کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں جس کے بارے میں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ شخص سنت پڑھ رہا ہے یا فرض، کیا یہ درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سنت پڑھنے والے کے پیچھے فرض پڑھنا تو جائز نہیں، البتہ فرض پڑھنے والے کے پیچھے اُسی فرض کی اقتداء کرنا جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الهداية: ولا يصلى المفترض خلف المتنقل لان الاقتداء بناء ووصف الفرضية معدوم فى حق الامام فلا يتحقق البناء على المعدوم (۱/ ۱۲۷) ۔
وفي البحرالرائق: وفسد اقتداء المفترض بامام متنفل او بامام یصلی فرضا غیر فرض المقتدی(361/1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28253کی تصدیق کریں
0     741
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات