اسلامی بینکاری

میزان بینک میں سرمایہ کاری کرنا

فتوی نمبر :
28868
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

میزان بینک میں سرمایہ کاری کرنا

میں نے میزان بینک میں کچھ سرمایہ کاری کی ہے، اس سرمایہ کاری کے بعد سے میں ، میری بیوی ، میرا بیٹا بیمار ہو گئے، اور ایک بچے کے اسکول کا نتیجہ بھی خراب آیا ، اس قیاس کی بنیاد پر کہ شاید اس میں کچھ سودی پیسہ بھی آرہا ہے ، جس کی وجہ سے ہم سب مشکل میں ہیں، میں نے یہ نیت کرلی ہے کہ میں سرمایہ کاری نکال لوں گا ،اور سارا منافع خیرات کردوں گا ، قرآن و سنت کی روشنی میں میرے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا میں ساری نیت پوری کر کے یہ اکاؤنٹ دوبارہ کھول سکتا ہوں، یا اگر نیت پوری نہ کرنا چاہوں تو کیا کفارہ ہو گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر معاملات شرعی ایڈوائزر کی نگرانی اور اصولِِ شرعیہ کے موافق ہوتے ہیں ، اس لئے سائل یا دیگر لوگوں کیلئے اس میں سرمایہ کاری کرنا ، اور اس پر منافع لینا درست ہے۔ بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں جبکہ سائل پر صرف نیت کرنے کی وجہ سے مذکور تمام منافع خیرات کرنا بھی لازم نہیں، اور نہ ہی کوئی کفارہ لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: وشرطها الإسلام والتكليف وإمكان البر. وحكمها البر أو الكفارة. وركنها اللفظ المستعمل فيها اھ (3/ 704)۔
وفي حاشية ابن عابدين: والحلف بالعربية أن يقول في الإثبات والله لأفعلن اھ (3/ 724)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 28868کی تصدیق کریں
0     1093
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات