کیا عورت عید، جمعہ یا عام دن کی نماز مسجد میں پڑھنے جاسکتی ہے یا عیدگاہ میں جاسکتی ہے ؟ قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا جواب عنایت فرمائیں!
عورت کا گھر میں تنہا نماز پڑھنا مسجدمیں باجماعت نماز پڑھنے سے بدرجہا بہتر ہے، بلکہ عورتوں کا مسجد میں جانا ممنوع ومکروہ ہے، اس طرح عورتوں پر نماز جمعہ وعیدین کی ادائیگی شرعا لازم نہیں ہے، جبکہ موجودہ زمانہ میں ان کے گھروں سے نکلنےمیں فتنہ کا بھی شدید اندیشہ ہے، اس لئے انہیں اپنے گھروں سے نکلنے سے احتراز چاہیئے۔
كما في صحيح مسلم: عن عمرة بنت عبد الرحمن أنها سمعت عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم تقول: لو أن رسول الله عليه وسلم رأى ما أحدث النساء لمنعھن المسجد كما منعت نساء بنى اسرائيل (183/1)
وفي الدر المختار: ويكره حضورهن الجماعة ولو لجمعة و عيد و وعظ مطلقاً اھ(566/1)