پچھلے چار سال سے ہمارے گھر میں کچھ عجیب و غریب حرکات ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے ہماری سرگرمیاں غیر معمولی ہوتی جارہی ہیں، ہمارے گھر کے”لاک اپ“سے پیسے غائب ہو جاتے ہیں، موبائلز غائب ہو جاتے ہیں، ہمارے گھر میں کوئی ملازم بھی نہیں ہے اور سب گھر والے ڈاکٹرز ہیں، از راہِ کرم مجھے بتائیں کہ اس مصیبت سے کیسے چھٹکارا پایا جائے اور کس طرح چوری ہوئی چیزیں واپس حاصل کر سکتے ہیں؟
سائل کے گھر والوں کو چاہیئے صبح و شام منزل کا اہتمام کریں اور پانی پر دم کر کے گھر کے چاروں اطراف میں چھڑک دیں، یہ عمل اکتالیس(۴۱) روز تک جاری رکھیں، اس کے ساتھ کسی متبع شریعت عامل سے رابطہ بھی کریں تو ان شاء اللہ بہتری آئے گی، یہ عمل اس صورت میں کار آمد ہوگا، جبکہ یہ سحر جادو اور جنات کے اثرات ہوں، ورنہ سائل کو چاہیئے اپنے گھر کی نگرانی کا انتظام کرے، کیونکہ یہ کوئی چور بھی ہوسکتا ہے، جو اس طرح کر رہا ہو۔