امامت و جماعت

رکوع و سجدے میں جاتے ہوئے مقتدی بھی اللہ اکبر کہے گا

فتوی نمبر :
29330
| تاریخ :
2016-09-27
عبادات / نماز / امامت و جماعت

رکوع و سجدے میں جاتے ہوئے مقتدی بھی اللہ اکبر کہے گا

امام صاحب جب اللہ اکبر کہہ کر رکوع یا سجدے میں جاتاہے تو کیا مقتدی بھی امام کےساتھ اللہ اکبر کہہ سکتاہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! جب امام ’’اللہ اکبر‘‘ کہتاہوا رکوع یا سجدہ میں جائے تو اس کے ساتھ مقتدی کو بھی تکبیر (اللہ اکبر) کہہ کر رکوع اور سجدہ کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الخلاصۃ: تسعۃ اشیاء إذا لم یفعلہا الامام یفعلہا القوم (إلٰی قولہ) ومنہا إذا رکع الإمام ولم یکبر أو لم یسبح فی الرکوع أو لم یقل سمع اللہ لمن حمدہ أو لم یکبر عند الانحطاط او لم یقرأ التشہد یقولہا القوم الخ. (ج:۱ ص:۱۶۱) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 29330کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات