طلاق

احکامِ شرعیہ کی پاپندی نہ کرنے والی بیوی کو طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
3077
| تاریخ :
2007-12-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق

احکامِ شرعیہ کی پاپندی نہ کرنے والی بیوی کو طلاق دینے کا حکم

السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ کیا زبردستی طلاق ہوجاتی ہے یعنی اگر کسی مرد سے اگر اس کے گھر والے طلاق دینے کا کہیں اور اگر اس کی بیوی احکامِ شرعیہ کی پابندی نہ کرتی ہو تو یہ جائز ہے یا کسی صورت بھی نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص کو چاہیئے کہ وہ بلاوجہ اپنی بیوی کو طلاق نہ دے بلکہ وہ اپنی بیوی کو احکامِ شرعیہ کا پابند کرنے کی کوشش کرے ،تاہم پھر بھی اگر وہ احکامِ شرعیہ کی پابندی نہ کرے اور اس کی وجہ سے گھر کا ماحول وغیرہ خراب ہورہا ہو تو اس صورت میں طلاق دینے کی گنجائش ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الحدیث:عن ابن عمر عن النبی ﷺ قال ابغض الحلال الی اللہ عزوجل الطلاق اھ (بخاری /ج1/296)۔
وفی الدر المختار :(وإيقاعه مباح) عند العامة لإطلاق الآيات أكمل (وقيل) قائله الكمال (الأصح حظره) (أي منعه) (إلا لحاجة) كريبة وكبر،وقولھم الاصل فیه الحظر معناہ ان الشارع ترک ھذا الاصل فاباحه بل یستحب لو مؤذیة او تارکۃ صلوۃ اھ (3/227/22)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان انور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 3077کی تصدیق کریں
0     527
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات