مفتی صاحب! میں ایک وظیفہ کرتا ہوں روزانہ، جس کو اگر نہ کر سکوں تو بہت تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے، میرا دماغ اور سانس بند ہو جاتا ہے، اور سر میں اور پیٹ میں درد اور پریشانی ہو جاتی ہے، اور جیسے ہی عشاء کا وقت آتا ہے دوبارہ پڑھائی شروع کرتے ہیں، ٹھیک ہونے لگتا ہوں، برائے مہربائی اس سے جان چڑا نے کا طریقہ بتائیں، کیونکہ اب وہ بزرگ اس دنیا میں نہیں ہیں، جس نے یہ وظیفہ مجھے بتایا تھا، بہت لوگوں سے پوچھا ہے، سب کہتے ہیں، پڑھائی چھوڑ دو، پر میں نہیں چھوڑ سکتا، وظیفہ یہ ہے کہ:- ” عشاء کی نماز کے بعد(۱) درود شریف 100 بار (۲)” بسم الله“100 بار، (۳) درود شریف 100 بار،(۴) سورۂ يٰسین، (۵)سورۂ رحمٰن،(۶)سورۂ واقعہ،(۷)سورۂ حديد،(۸)سورۂ مزمل،(۹)اول آخر میں درودِ ابراھیم تین،تین بار“۔
سائل کو چاہیے کہ پنجگانہ نماز اور گناہوں سے بچنے کا اہتمام کرے اور مذکور وظیفہ کو یک دم نہ چھوڑے،بلکہ آہستہ آہستہ اس میں کمی لائے یا ممکن ہو تو اس کو مختلف اوقات پر تقسیم کرے۔