احکام وصیت

والدہ مرحومہ کی فضاء نمازوں کے فدیہ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
32276
| تاریخ :
2017-12-11
عبادات / جنائز / احکام وصیت

والدہ مرحومہ کی فضاء نمازوں کے فدیہ دینے کا حکم

السلام علیکم !میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے کینسر کیوجہ سے، آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ جو نمازیں انہوں نے بیماری کی حالت میں قضاء کی ہیں ،اُن کا کفارہ کیسے دیا جائےگا؟ آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ ایک نماز کا کتنا فدیہ یا ہدیہ دینا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرحومہ نے اپنی فوت شدہ نمازوں کے فدیہ کے متعلق اگر وصیت کی ہو تو مرحومہ کے ورثاء پر ان کی فوت شدہ نمازوں کا فدیہ ان کے ترکہ سے ادا کرنا واجب ہے، لیکن اگر مرحومہ نے اپنی نمازوں کے متعلق کوئی وصیت نہ کی ہو تو ورثاء پر ان کی فوت شدہ نمازوں کا فدیہ ادا کر نالازم نہیں، تاہم اگر کوئی وارث اپنی مرضی سے چند یا سب نمازوں کا فدیہ ادا کرنا چاہیں تو اس کا اسے اختیار ہے، جبکہ وتر سمیت ہر نماز کا فدیہ ایک صدقۃ الفطر (پونے دوسیر گندم یا اس کی قیمت )کے برابر ادا کر نالازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي رد المحتار: تحت قوله (قوله وعليه صلوات فائتة الخ) أى بأن كان يقدر على ادائها ولو بالإيماء، فيلزمه الإيماء بها وإلا فلا يلزمه (الی قوله) (قوله نصف صاع من بر) أى أو من دقيقه أو سويقه اھ (2/ 72)
وفي الفتاوى التاتارخانية: وفي الفتاوى الحجة: وإن لم يوص الورثة وتبرع بعض الورثة يجوز اھ (1/771)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعمان احمد دینپوری عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 32276کی تصدیق کریں
1     783
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی مسلمان کا رشتہ دار کے متعلق یہ کہنا ’’ کہ وہ میرے جنازے میں بھی شریک نہ ہو اور نہ وہ جنازے کو کندھا دے‘‘

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • بارہ سال کی عمر سے فدیہ کی ادائیگی کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • متعین مسجد میں اپنا مال دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وصیت نہ کۓ جانے کی صورت میں قضا شدہ نماز و روزہ کے فدیہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی کا ورثاء کو قسم دیکر مرحوم کی جانب سے نماز اور روزوں کے فدیہ دینے پر مجبور کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مرنے والے کی نماز کا فدیہ دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ مرحومہ کی فضاء نمازوں کے فدیہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد مرحوم کی طرف سے فوت شدہ نمازوں کے فدیہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • اپنی جائیداد میں سے کتنے حصے کی حد تک اللہ تعالیٰ کے راستے میں وقف کرنے کی وصیت کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ مرحومہ کے ذمہ گذشتہ سالوں کی زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات