احکام وصیت

وصیت نہ کۓ جانے کی صورت میں قضا شدہ نماز و روزہ کے فدیہ کا حکم

فتوی نمبر :
61381
| تاریخ :
2007-03-20
عبادات / جنائز / احکام وصیت

وصیت نہ کۓ جانے کی صورت میں قضا شدہ نماز و روزہ کے فدیہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص دس سال قبل ، بوجہ گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونےکے ہسپتال میں داخل ہوا یہاں تک کہ رمضان المبارک کا مہینہ اس نے پایا ،تو بوجہ ڈاکٹر کے منع کرنے اور شدّتِ مرض کے ،روزے نہ رکھ سکا ، ابھی وہ فوت ہوگیا ، اس حال میں کہ اس نے وصیت وغیرہ نہیں کی، لیکن اس کے روزے نہ رکھنے کا علم اس کے عزیز و اقارب کو ہے ، اب آیا اس کی طرف سے اس کے عزیز و اقارب روزے رکھنا چاہیں تو اس کی طرف سے ادائیگی ہو جائے گی یا نہیں؟ یا فدیہ دینا پڑےگا اور نماز اور روزہ کا فدیہ کیا ہے؟ مفصل و مدلل جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب مرحوم نے ان قضاء نمازوں اور روزوں کی وصیت نہیں کی تو اس صورت میں ورثاء پر فدیہ دینا شرعاً لازم بھی نہیں، البتہ کوئی ایک وارث یا سب اپنی طرف سے اس کا فدیہ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے اور امید ہے کہ ربِ کریم اُسے قبول فرما کر اُسے مرحوم کے لیے بھی ذریعۂ نجات قرار دے دیں اور ہر نماز اور ہر روزہ کا فدیہ پونے دو سیر گندم یا اس کی قیمت مستحقین کو دے دینا ہے، جبکہ مرحوم کی طرف سے کسی دوسرے کا ان نمازوں اور روزوں کی قضاء رکھنا شرعاً درست نہیں اور نہ ہی اس طرح کرنے سے مرحوم کا ذمہ بری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: وإن لم يوص لا يجب على الورثة الإطعام لأنها عبادة فلا تؤدى إلا بأمره و إن فعلوا ذلك جاز و يكون له ثواب. اهـ. و لا شبهة في أن الضمير في له للميت و هذا هو الظاهر اھ(2/ 425)۔
و فیه أیضاً: و الفدية لكل يوم مد حنطة كما في البدائع اھ(2/ 423)۔
و فی الدر المختار: (و إن صام أو صلى عنه) الولي (لا) لحديث النسائي «لا يصوم أحد عن أحد و لا يصلي أحد عن أحد و لكن يطعم عنه وليه» اھ(2/ 425)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61381کی تصدیق کریں
1     1256
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی مسلمان کا رشتہ دار کے متعلق یہ کہنا ’’ کہ وہ میرے جنازے میں بھی شریک نہ ہو اور نہ وہ جنازے کو کندھا دے‘‘

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • بارہ سال کی عمر سے فدیہ کی ادائیگی کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • متعین مسجد میں اپنا مال دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وصیت نہ کۓ جانے کی صورت میں قضا شدہ نماز و روزہ کے فدیہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی کا ورثاء کو قسم دیکر مرحوم کی جانب سے نماز اور روزوں کے فدیہ دینے پر مجبور کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مرنے والے کی نماز کا فدیہ دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ مرحومہ کی فضاء نمازوں کے فدیہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد مرحوم کی طرف سے فوت شدہ نمازوں کے فدیہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • اپنی جائیداد میں سے کتنے حصے کی حد تک اللہ تعالیٰ کے راستے میں وقف کرنے کی وصیت کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ مرحومہ کے ذمہ گذشتہ سالوں کی زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات