وظائف و عملیات

کیا شادی و دیگر حاجات کے لیے وظیفہ پڑھنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
32734
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

کیا شادی و دیگر حاجات کے لیے وظیفہ پڑھنا جائز ہے؟

کیا وظیفہ پڑھنا جائز ہے ؟ اور نکاح کیلئے کو نسا وظیفہ پڑھنا چاہیئے ؟ کیا یہ (مندرجہ ذیل) وظیفہ پڑھنا جائز ہے؟
” شادی کی تجویز کے لئے وظیفہ: تین مرتبہ درود شریف پڑھیں،سورۂ انشراح(ألم نشرح لك صدرك) (سورت نمبر 94-عم پارہ)اکیس مرتبہ پڑھیں “جب اس آیت”اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْراً“ تک پہنچیں تو اسے تین مرتبہ پڑھیں، پھر سورت مکمل کریں، اس کے بعد درج ذیل دعا گیارہ مرتبہ پڑھیں،”فَسَهِّلْ يَا إلٰهىْ كُلِّ صَعْبٍ بِحُرْمَةِ سَيِّدِ الْأَبْرَارِ سَهِّلْ“(مذکورہ بالا عمال کو 40 دن تک باوضو ہو کرقبلہ کی طرف منہ کرکے بغیر کسی سے بات کئے کریں۔)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بھی جائز مقصد کیلئے کوئی ایسا وظیفہ پڑھنا جو قرآن و سنت سے ثابت ہو، یا اکابر علماء کے تجربات سے ثابت ہو جائز اور درست ہے، چنانچہ سوال میں مذکور دعا کا معمول رکھنے اور سورۂ طٰہٰ کی آیت نمبر(۱۳۱/۱۳۲) کو لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے ان شاء اللہ اپنے مطلب میں کامیابی ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في مرقاة المفاتيح: وعن جابر - رضي الله عنه – قال: "سئل النبي - صلى الله عليه وسلم - عن النشرة" فقال: "هو من عمل الشيطان". رواه أبو داود.
وفيه تحت قوله: (هو من عمل الشيطان): النوع الذي كان أهل الجاهلية يعالجون به ويعتقدون فيه، وأما ما كان من الآيات القرآنية، والأسماء والصفات الربانية، والدعوات المأثورة النبوية، فلا بأس، بل يستحب سواء كان تعويذا أو رقية أو نشرة، وأما على لغة العبرانية ونحوها، فيمتنع لاحتمال الشرك فيها. (رواه أبو داود) . (8/ 320)
وفيها ايضاً: والأحاديث في القسمين كثيرة، ووجه الجمع بينهما أن الرقى يكره منها ما كان بغير اللسان العربي، وبغير أسماء الله تعالى وصفاته وكلامه في كتبه المنزلة، وإن اعتقد أن الرقية نافعة لا محالة فيتكل عليها وإياها أراد بقوله: ما توكل من استرقى، ولا يكره منها ما كان على خلاف ذلك كالتعوذ بالقرآن، وأسماء الله تعالى، والرقى بالمروية اھ (8/ 303)
وفي الشامية: (قوله التميمة المكروهة) أقول: الذي رأيته في المجتبى التميمة المكروهة ما كان بغير القرآن، (إلی قوله) إنما تكره العوذة إذا كانت بغير لسان العرب، اھ (6/ 363)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32734کی تصدیق کریں
0     890
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 5
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات