میں ایک خاندان میں شادی کرنا چاہتا ہوں، لڑکی بھی راضی ہے، لیکن اس کے گھر والے نہیں مان رہیں، اب لڑکی کے رشتے آرہے ہیں، وہ گھر پر سب کو بتا بھی چکی ہے، لیکن گھر والے زبردستی کر رہے ہیں لڑکی کے ساتھ، اب آپ مجھے اس کا کوئی وظیفہ بتائیں، تاکہ وہ لوگ زبردستی نہ کریں اور اس لڑکی کی شادی مجھے سے کروانے کے لئے راضی ہو جائیں۔
سائل کو چاہیئے کہ لڑکی کے خاندان والوں کے ساتھ بڑوں کے ذریعہ اس رشتہ کے لیے بات کر کے انھیں آمادہ کرے اور اس کے ساتھ ساتھ نمازوں کی پابندی کے ساتھ درج ذیل وظیفہ لکھ کر بازو پر باندھے، ان شاء الله مراد پوری ہو جائے گی۔
”{وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فیهِ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَى، وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُكَ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَى}“[طه:131، 132](اعمال قرآنی)