طلاق

لفظِ "اطلاق" کی جگہ غلطی سے لفظِ طلاق لکھت میں آگیا تو کیا حکم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
33508
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

لفظِ "اطلاق" کی جگہ غلطی سے لفظِ طلاق لکھت میں آگیا تو کیا حکم ہوگا ؟

موبائل سیم سنگ میں اردو لکھنے کی سہولت ہے لیکن چونکہ یہ سہولت ابھی نئی ہے اس وجہ سے اس کی اردو لکھنے کی اپلیکیشن میں ذخیرہ الفاظ کی تعداد کم ہے - ایک دفعہ بندہ مسیج کرتے ہوئے لکھ رہا تھا کہ اس قانون کا اطلاق پاکستان میں نہیں برطانیہ میں ہوتا ہے موبائل فون Auto Correct کی ایپلی کیشن نے لفظ اطلاق کو غلط سمجھ کر اسے لفظ طلاق بنا دیا گیا اس طرح سے ہونے سے طلاق واقع ہو گی جبکہ بندہ لفظ اطلاق لکھ رہا تھا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃْ درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی طرح کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا ہو اس طور پر کہ سائل کسی دوسرے مضمون میں لفظ " اطلاق " لکھنا چا ہتا تھا مگر اس میں الف کے حذف ہونے سے طلاق لکھ گیا ہو تو اس سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی وہ حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں، تاہم اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہو تو اس کی مکمل وضاحت کر کے دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافى المبسوط للسرخسي : (الثاني) أن يكتبَ طَلَاقَ امْرَأَتِهِ عَلَى مَا يَتَبَيَّنَ فِيهِ الخط، ولكن لا عَلَى رَسم كتب الرِّسَالَةِ فَهذا يَنْوِي فِيهِ: لِأَنَّ مِثْلَ هَذِهِ الكتابة قد تكون للإيقاع، وقد تكون لتجربة الخط، وَالْقَلَمِ، وَالْبَيَاضِ، وَفِيهِ يسوي كما في الألفاظ التي تشبه الطلاق، فإن كَانَ صَحِيحًا تَبِينُ نِيَّتُهُ بلسانه (جلد6 صفحه (143)
وفي الفتاوى الهندية : إن كَانَتْ مُسْتَبِينَةً لَكِنهَا غَيْرُ مَرْسُومَةٍ إِنْ نَوَى الطَّلَاقَ يقع وإلا فلا (جلد 1 صفحه (378)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 33508کی تصدیق کریں
0     476
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات