میرے سر کے بال بہت تیزی سے گر رہے ہیں(بال گرنے کا مسئلہ ہے)جلد کے ڈاکٹر سے علاج بھی چل رہا ہے، مگر فائدہ نہیں ہو رہا، آپ مہربانی فرما کر مجھے کچھ ذکر و اذکار بتائیں تاکہ میرے بال گرنا بند ہو جائیں اور دوبارہ بھی آجائیں، جو گر چکے ہیں۔
ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ سائل کو چاہیے کہ درج ذیل آیت شریفہ کی صبح و شام ایک ایک تسبیح پڑھے، ان شاء اللہ بہتر ہوگا۔
”{وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ}“(بنی اسرائیل:۸۲) (اعمالِ قرآنی:169)