امامت و جماعت

جماعت کی دوسری رکعت میں تکبیر کہتے ہی امام قعدہ سے کھڑا ہوجائے تو مقتدی کیا کرے؟

فتوی نمبر :
34843
| تاریخ :
2018-07-21
عبادات / نماز / امامت و جماعت

جماعت کی دوسری رکعت میں تکبیر کہتے ہی امام قعدہ سے کھڑا ہوجائے تو مقتدی کیا کرے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید مسجد میں ظہر کی نماز پڑھنے گیا اس نے دیکھا کہ دو رکعات ہوچکی ہیں اور امام قعدہ میں ہے، اب زید کو مندرجہ ذیل صورتوں میں کیا کرنا چاہئے؟ زید نے تکبیر پڑھی اور بیٹھ گیا، اس کے بیٹھتے ہی امام نے تکبیر کہی اور تیسری رکعت کیلئے کھڑے ہوگئے، تو کیا ایسی صورت میں زید تشہد پوری پڑھے یا امام کی اتباع کرے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر زید امام کے کھڑے ہونے سے پہلے اس کے ساتھ قعدے میں شامل ہوجائے، اور امام اس کے تشہد پورا کرنے سے قبل کھڑا ہوتو اس صورت میں مقتدی پر پورا تشہد پڑھنا لازم ہے، اور اگر تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد مقتدی ابھی قیام ہی کی حالت میں ہو یا بیٹھنے لگے کہ امام کھڑا ہوجائے تو اس صورت میں تشہد پڑھنے کی بجائے امام کی اتباع کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاویٰ الہندیۃ: إذا أدرک الإمام فی التشہد وقام الإمام قبل أن یتم المقتدی أو سلم الإمام فی آخر الصلوٰۃ قبل أن یتم المقتدی التشہد فالمختار أن یتم التشہد کذا فی الغیاثیۃ۔ ( ج۱، ص۹۰)۔
وفی رد المحتار: والحاصل أن متابعۃ الإمام فی الفرائض والواجبات من غیر تاخیر واجبۃ، فإن عارضہا واجب لا ینبغی أن یفوتہ بل یأتی بہ ثم یتابع، کما لو قام الإمام قبل أن یتم المقتدی التشہد فإنہ یتمہ ثم یقوم، لأن الإتیان بہ لا یفوت المتابعۃ بالکلیۃ۔ (ج۲، ص۱۶۵) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34843کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات