طلاق

پہلی بیوی کا دوسری بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
34987
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

پہلی بیوی کا دوسری بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کرنا

میری شادی میرے والد صاحب کے نہایت ہی قریبی دوست کی بیٹی سے جولائی ۲۰۱۱ءمیں ہوئی ، ہم دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے، اور اس سے اللہ پاک نے مجھے ایک بیٹے سے نوازا، مگر بد قسمتی سے میری اپنی بیوی سے تعلقات اچھے نہیں رہے شروع سے ہی، جسکی وجہ سے ہم دونوں میں دوریاں پیدا ہو گئی ، جناب شادی سے پہلے میری ایک عورت سے (جس نے اپنے شوہر سے خلع لی ہوئی تھی) دوستی تھی، مگر شادی کے بعد میں نے اس سے رابطہ ختم کر دیا تھا، مگر بیوی سے تعلقات صحیح نہ ہونے کی وجہ سے میرا اس عورت سے رابطہ بحال ہو گیا، پھر میں نے اگست ۲۰۱۵ءمیں اس عورت سے اپنی پہلی بیوی کو بتائے بغیر نکاح کر لیا ، جس سے میری کوئی اولاد نہیں ہے ، جناب اب میں نے خود اپنی پہلی بیوی کو ۲۵ جولائی ۲۰۱۸ءکی رات بتا دیا کہ میں نے دوسری شادی کرلی ہے ، جس پر وہ شدید ناراض ہو کر بچے کو لیکر اپنی ماں کے گھر چلی گئی، جب میں نے اس سے بات کی کہ میں آپ دونوں کو رکھنا چاہتا ہوں مگر وہ نہیں مانی اور چلی گئی ، اب وہ اور اس کے گھر والے یہ کہتے ہیں کہ اگر دوسری بیوی کو طلاق دو تو پھر ہم آگے بات کریں گے ، جبکہ میں نہیں چاہتا کہ میں طلاق دوں مگر میں اپنے بچے کو بھی نہیں کھونا چاہتا، برائے مہربانی شریعت کی روشنی میں کوئی حل تجویزکریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جس خاتون سے دوسری شادی کی ہے اگر اس نے پہلے شوہر کی رضامندی سے باقاعدہ خلع لیا تھا اور اس کی عدت کے بعد سائل نے اس کے ساتھ نکاح کیا ہو تو مذکور نکاح درست ہوا ہے، سائل دونوں بیویوں کے حقوق اور نان و نفقہ دینے پر قادر ہو تو پہلی بیوی اور اس کے والدین کا معترض ہونا درست نہیں ، البتہ سائل کو چاہئے تھا کہ والدین اور سسرال والوں کو اعتماد میں لیکر شادی کرتا، تاہم اعتماد میں نہ لے سکا ہو تو اب اعتماد میں لے تا کہ گھر کا ماحول مزید خراب نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في سنن ابي داود: حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حماد، عن أيوب عن أبي قلابة، عن أبي أسماء، عن ثوبان قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أيما امرأة سألت زوجها طلاقا في غير ما بأس، فحرام عليها رائحة الجنة (1/543)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34987کی تصدیق کریں
0     810
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات