ہم چاردوست ہیں سب دوست اپنے نام کی قربانی کررہے ہیں۔اور ہم سب رقم ملاکرایک بکرایا دنبہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی طرف سے کرناچاہتے ہیں،اور اس کا گوشت غریب لوگوں میں تقسیم کردیں گے۔تو کیا ایساکرنا ٹھیک ہے؟
صورت مسئولہ میں چاردوستوں کاملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک بکرے یا دنبے کی قربانی کی صورت اگرچہ جائز معلوم ہوتی ہے ،تاہم اگریہ پوری رقم کسی ایک دوست کو مالک بناکردیدی جائے اور پھر وہ اس رقم سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرلے تو یہ زیادہ بہترہے۔
وفی الدرالمختار:ان مات احد السبعۃ المشترکین فی البدنۃ وقال الو رثۃ اذ بحوا عندہ وعنکم صح عن الکل استحساناً لقصد القربۃ من الکل ولو ذبحوھا بلا اذن الوارثۃ لم یجز ھم (ج5 ص 286کتاب الاضحٰیۃ)