مسائل قربانی

مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

فتوی نمبر :
65540
| تاریخ :
2023-06-20
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد عرض خدمت ہے کہ برطانیہ میں قربانی خود نہیں کی جاسکتی بلکہ مخصوص سلاٹر ہاؤسز میں مذبح خانوں میں کی جاتی ہے۔ لوگ اپنی قربانی کی رقم دوکان والوں کو دیتے ہیں اور دوکان والے مذبح خانوں والوں کو دیدیتے ہیں۔ وہاں پر قربانی کے جانوروں کی ایک کھیپ سو دو سو کو ایک ساتھ لاکر یا ایک دوکاندار کے آڈر کے جانوروں کو بغیر قربانی کرنے والے کے لئے مخصوص کرنے کے ذبح کیا جاتا ہے۔ جانور کو صاف کرنے کے بعد جس آدمی کی قربانی ہو اس کی کٹائی کے بعد اس کا نام لکھ دیا جاتا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح جانور کو بغیر نام اور مخصوص کرکے قربانی کرنا جائز ہے ؟ اور یہ قربانی ہوگی یا کہ نہیں ؟
برائے کرم جلد جواب دیکر مشکور وممنون فرمائیں تاکہ مسلمانوں کی قربانی صحیح طریقے اے ہوسکے۔
اسلام علی شاہ مقیم برطانیہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ لوگوں کی طرف سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کرنے والے ادارے یا افراد بحیثیتِ مجموعی حصہ داروں کی طرف سے وکیل ہوتے ہیں ،اور ان پر اس معاملہ میں وکالت ہی کے احکام لاگو ہوں گے ،لہذا ان کو چایئے کہ جانور خریدتے وقت یا خریداری کے فوراً بعد یہ متعین کرلیں کہ یہ جانور فلاں فلاں حصہ داروں میں مشترک ہے ،تاکہ بعد میں اگر جانور معیوب ہوجائے یا مر جائے تو یہ معلوم ہو کہ یہ فلاں حصہ داروں کا جانور ہے، لہذا ایسی صورت میں صرف انہی افراد پر دوسرا جانور خرید کر قربانی کرنا لازم ہوگا،لہذا صورتِ مسؤلہ میں" سلاٹر ہاؤس" والوں کو چایئے کہ جانور وغیرہ کو خریدتے ہی متعین کر لیا کریں ،لیکن اگر جانور خریدتے وقت یا ذبح کرتے وقت شرکاء کو متعین کئے بغیر محض قربانی کے جانور ذبح کر دیئے تو ایسی صورت میں تمام شرکاء کی قربانی درست ہوگئی ،تاہم آئندہ کیلئے جانور خریدتے وقت یا خریداری کے فوراً بعد ذبح سے قبل تعیین کا لازمی اہتمام کرنا چایئے ،تاکہ بعد میں کسی قسم کا نزاع اور بد مزگی پیدا نہ ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی التاتارخانیۃ: روی بشر بن الولید عن ابی یوسف فی رجل لہ تسعۃ من العیال وھو العاشر فضحیٰ بعشر من الغنم عن نفسہ و عن عیالہ ،و لا ینوی شاۃ بعینھا لکن ینوی العشرۃ عنھم و عنہ جاز فی الاستحسان ،و ھو قول ابی حنیفۃ ۔رحمہ اللہ تعالیٰ (17/437)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: وفي الأضاحي للزعفراني اشترى سبعة نفر سبع شياه بينهم ولم يسم لكل واحد منهم شاة بعينها فضحوا بها كذلك فالقياس أن لا يجوز، وفي الاستحسان يجوز، فقوله اشترى سبعة نفر سبع شياه بينهم يحتمل شراء كل شاة بينهم

ويحتمل شراء شياه على أن يكون لكل واحد شاة ولكن لا بعينها، فإن كان المراد هو الثاني فما ذكر في الجواب باتفاق الروايات؛ لأن كل واحد منهم يصير مضحيا شاة كاملة اھ (5/306)۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65540کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
Related Topics متعلقه موضوعات