مسائل قربانی

گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

فتوی نمبر :
34896
| تاریخ :
2018-07-25
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ قربانی کرتے وقت نیت کرنا ضروری ہے کہ یہ کس طرف سے ہے؟ اگر گھر میں چار بیٹے ہیں جو شادی شدہ اور بچوں والے ہیں والدصاحب ریٹائرڈ ہیں، وہ لوگ علیحدہ علیحدہ قربانی لیں گے یا ۳، یا ۴ بکرے لیں گے اور کہیں گے کہ سب کی طرف سے قربانی ہوگئی؟ کسی بیٹے، ان کی بیوی، والدین کی الگ نیت نہیں کریں گے، اگر دو بھائی مل کر ایک بکرا لیں تو وہ دونوں کی طرف سے قربانی ہوگی یا کسی ایک کی طرف سے؟ قربانی کی نیت کرنا ضروری ہے کہ یہ میاں کی طرف سے ہے یا بیوی کی طرف سے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قربانی کے جانور یا ان کے حصوں کی تعیین کئے بغیر قربانی کرنے سے کسی کی طرف سے بھی قربانی درست نہ ہوگی اس لئے جس کی طرف سے قربانی کررہے ہوں تعیین کے بعد قربانی کرنا لازم ہے اس کے بعد جاننا چاہئے کہ گھر میں جتنے بالغ افراد صاحب نصاب ہوں ان سب پر اپنی علیحدہ علیحدہ قربانی کرنا لازم ہے چنانچہ چھوٹے جانور (جیسے بکرا) میں دو بھائی شریک ہوکر قربانی نہیں کرسکتے، البتہ بڑے جانوروں میں سات افراد مل کر بھی قربانی کرسکتے ہیں والد یا کسی بڑے کی اپنی ذاتی قربانی کرنے سےگھر کے تمام افراد جو صاحب نصاب ہیں ان کی قربانی ادا نہ ہوگی، الا یہ کہ وہ سب کی اجازت سے ان کے حصے بھی ملاکر قربانی کرے، اس مسئلہ کو اچھی طرح سمجھ کر اس کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الاشباہ والنظائر: واما الضحایا فلا بد فیہا من النیۃ لکن عند الشراء لا عند الذبح۔ الخ (ص۴۰)۔
وفی الفتاویٰ الہندیۃ: یجب أن یعلم أن الشاۃ لا تجزیٔ إلا عن واحد، وإن کانت عظیمۃ والبقر والبعیر یجزی عن سبعۃ إذا کانوا یریدون بہ وجہ اللہ تعالیٰ والتقدیر بالسبع یمنع الزیادۃ، ولا یمنع النقصان، کذا فی الخلاصۃ۔ الخ (ج۵، ص۳۰۴)۔
وفیہ ایضاً: وإن کانوا کبارا إن فعل بأمرہم جاز عن الکل فی قول أبی حنیفۃ وأبی یوسف رحمہما اللہ تعالیٰ، وإن فعل بغیر أمرہم أو بغیر أمر بعضہم لا تجوز عنہ ولا عنہم فی قولہم جمیعًا؛ لأن نصیب من لم یأمر صار لحما فصار الکل لحما۔ الخ (ج۵،ص۳۰۲) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اشرف حاتم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34896کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
Related Topics متعلقه موضوعات