السلام علیکم مفتی صاحب!
میرا بیٹا جو کہ تین سال سے بھی کم عمر کا ہے اس کو آٹزم کی تشخیص ہوئی ہے، جو ابھی تک لا علاج ہے، برائے مہربانی کوئی وظیفہ بتادیں اس بيماری میں بچے کو بولنے سمجھنے اور سننے میں دشواری ہوتی ہے اور ہر وقت شور کرتا رہتا ہے۔ جزاک اللہ خیراً
مندرجہ ذیل آیاتِ شفاء کو کسی پلیٹ وغیرہ میں لکھ کر اس کو پانی سے دھولیں اور پھر وہ پانی بچے کو پلائیں، ان شاء الله مفید رہے گا۔
”وَيَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُؤْمِنِيْنَ، وَشِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ، يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِیْهِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ، وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْءَآنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَةٌ الْمُؤْمِنِيْنَ، وَإذا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِیْنَ“(مأخوذ من عملِ قرإنی ص:٣٤)