میں ایک ڈاکٹر ہوں، مجھے ”ہیپا ٹائٹس B“ کا بھی مسئلہ ہے، جو کہ میری آگے کی پڑھائی اور دوسرے ممالک میں سفر کرنے میں بہت بڑا مسئلہ ہے، ہر جگہ کے میڈیکل میں مجھے شدید پریشانی ہوتی ہے، ڈاکٹر ہونے کے ناطے مجھے معلوم ہے کہ اس کا میڈیکل علاج ابھی نہیں بنا، مہر بانی کر کے کوئی ذکر یا وظیفہ بتادیں ؟
سائل کو چاہیئے کہ ”سورۃالبینہ (پارہ ۳۰) “کو کسی کا غذ پر لکھ کر بازو پر باندھے، اور پانی پر دم کر کے پیے اور اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ”اَلْغَنِیّ “ کا ورد کرے، ان شاء اللہ مفید رہے گا۔