تفویض طلاق

کیا عورت مرد کو طلاق دے سکتی ہے؟

فتوی نمبر :
35217
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / احکام طلاق / تفویض طلاق

کیا عورت مرد کو طلاق دے سکتی ہے؟

(1)کوئی عورت اپنے شوہرسے یہ کہے کہ اگرتم نے فلاں عورت سے بات کی تو میں تم پر حرام ہوں،کیااس طرح کہنے سے نکاح پر کوئی اثرہوگایا نہیں؟
(2)کیا عورت مرد کو طلاق دے سکتی ہے؟یا اس کے کسی بھی الفاظ سے نکاح ٹوٹ سکتاہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محض عورت کے اس طرح کہنےسے(کہ اگرتم نے فلاں عورت سے بات کی تو میں تم پرحرام ہوں) نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑتا،تاہم شوہر کے لئے کسی بھی نامحرم عورت سے بلاضرورت بات چیت اور بے تکلفی اختیارکرنے کی شرعااجازت نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔اسی طرح عورت کو طلاق دینے کا اختیارنہیں ہوتا،اورنہ ہی اس کے کسی لفظ سے نکاح متاثرہوتاہے،الایہ کہ شوہرتفویض طلاق کے ذریعہ اپنایہ حق بیوی کے سپردکردے اور بیوی اس حق کو استعمال کرکے اپنے اوپرطلاق واقع کردے تو پھربیوی کے طلاق واقع کرنے سے بھی طلاق واقع ہوجائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر: ولو قال لآخر: بحق اللہ أو باللہ أن تفعل کذا لا یلزمہ ذلک وإن کان الأولی فعلہ اھ(ج9: ص569)
قال لھا اختاری اوامرک بیدک ینوی تفویض الطلاق لا نھا کنایۃ فلا یعملان بلا نیۃ او طلقی نفسک فلھا ان تطلق فی مجلس علمھسا بہ مشافھۃ اواخبارا( الدرالمختار مع ہامش رد المحتار کتاب الطلاق باب تفویض الطلاق واللہ اعلم (3/315 )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35217کی تصدیق کریں
1     1290
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا عورت مرد کو طلاق دے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • بیوی کو وکالت کی جازت ملنے پر وہ شوہر سے نکاح ختم کراسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • تفویضِ طلاق کے مؤثر اور قابلِ عمل ہونے کی شرائط

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • تفویض طلاق کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • عورت کو اگر طلاق کا حق تفویض کیا جائے تو وہ اپنے اوپر کیسے طلاق واقع کرے گی ؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • تفویضِ طلاق کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
  • ایک طلاق کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تفویض طلاق 0
  • تفویض طلاق کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • تفویض طلاق کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • آپ کو دیا اور فارغ کردیا کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا حق تفویض کرنے سے کیا اسے رجوع کا حق بھی حاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 0
  • تفویض طلاق کب معتبر ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفویض طلاق 1
Related Topics متعلقه موضوعات