طلاق

"میرا تیرا رشتہ ختم " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
35250
| تاریخ :
2018-09-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میرا تیرا رشتہ ختم " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

مغرب کی نماز کے بعد میں بیوی پہ غصہ ہو گیا ہوں ، اور ماں باپ بھائی مجھے سمجھانے لگے تھے , اسی دوران غصے میں میری زبان سے نکلا ، مجھے بیوی کا 7 طلاق ہیں صرف ایک بار بولا تھا , کیا میری طلاق ہوگئی ہے ،اور اس سے پہلے میں نے اپنی بیوی کو بولا تھا کہ تو ں میری بہن ہے اور میں تیر ابھائی ہوں ، میں نے اس لئے کہا ہے کہ جب غصہ آیا تو میں نے اپنی بیوی کو بولا چلی جاؤ میرے گھر سے , اب میرا تیرا رشتہ ختم ہو چکا ہے ،اس کے بعد تو مجھے اپنا شوہر نہ کہو ، بس اس کے بعد توں میری بہن اور میں تیرا بھائی ہوں، نیت یہ تھی کہ اس کے رشتہ سے ابھی بس ہے،یہ باتیں میں نے دن کے تین بجے کے ٹائم بولی تھیں اور طلاق کا معاملہ رات کو ہوا تھا باقی جس وقت میں نے طلاق کہا تھا اس وقت میرا طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہ تھا , بہر حال میرا ارادہ تھا میں نے سوچا تھا ایک بار بیوی کو گھر سے بھگاؤں بعد میں تسلی کیساتھ ، اب بتاؤ میری طلاق ہوئی ہے کہ نہیں ؟شکریہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے مذکور الفاظ" میرا تیر ارشتہ ختم تم میری بہن میں تیر ابھائی “ طلاق کی نیت سے کہنے سے ایک طلاقِ بائن واقع ہوئی تھی پھر اس کے بعد سات کا عدد لگا کر صریح لفظِ طلاق دہرانے سے مزید دو طلاق بائن بھی واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے , اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ شادی کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى : فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ إلخ (سورة البقرة الآية: ٢٣٠)
وفی الشامیة:(قوله والبدعي) منسوب إلى البدعة والمراد بها هنا المحرمة لتصريحهم بعصيانه بحر (قوله ثلاثة متفرقة) وكذا بكلمة واحدة بالأولى الخ (3/232)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35250کی تصدیق کریں
0     733
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات