وقف

مسجد میں واقف کے نام کی تختی لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
35572
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

مسجد میں واقف کے نام کی تختی لگانے کا حکم

ایک آدمی نے اپنی زندگی میں زمین خرید کر مسجد کیلئے وقف کر دی اور اپنی زندگی میں ہی اس کی تعمیر کروائی اور اس مسجد کے اخراجات بھی ادا کرتے رہے،اب ان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے ،جو اس مسجد کی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں، مسجد کے دروازے پر اپنے والد کے نام کی تختی لگانا چاہتے ہیں، تاکہ مسجد پر کسی کا قبضہ وغیرہ نہ ہو اور ان کے والد کا نام بھی لوگوں میں باقی رہے،سوال یہ ہے کہ :
(1)کیا نام کی تختی لگانا صحیح ہے؟
(2) کیا اس سے ان کے والد کے اجر میں کوئی فرق آئے گا؟ جیسا کہ وہاں کے امام صاحب نے کہا ہے کہ اس سے تمہارے والد کا اجر ختم ہوجائے گا ۔
(3) کیا اس تختی کے لگانے سے اولاد کے حق میں کوئی برائی آئے گی،جیسا کہ وہاں کے امام صاحب نے ان کو کہا ہے کہ تختی لگانا تمہارے حق میں بہتر نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر مسجد کے حقیقی واقف اور بانی کے طور پر اپنے والدِ محترم کے نام کی تختی لگانا چاہے،جس سے مرحوم کا نام اس صدقۂ جاریہ میں باقی رہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں اور نہ ہی اس کی وجہ سے والد کے اجر میں کوئی کمی آئے گی، اور اس عمل کی وجہ سے سائل یا اس کے اہلِ خانہ کو برائی پہنچنے کی بات کرنا بھی بے اصل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ولاباس بنقشه خلا محرابه) فانه یکرہ(الیٰ قوله) وظاھرہ ان المراد بالمحراب جدار القبلة فلیحفظ(بجص وماء ذھب) لو(بماله) الحلال (لامن مال الوقف) فانه حرام اھ (1/658)۔
وفی الھندیة: ولایکرہ نقش المسجد بالجص وماء الذھب کذا فی التبیین وھذا اذا فعل من مال نفسه اھ(1/109)۔
وفی الھدایة: ولاباس بان ینقش المسجد بالجص والساج وماء الذھب(الیٰ قوله) وھذا اذا فعل من مال نفسه الخ(1/286)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35572کی تصدیق کریں
0     820
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عید گاہ کی زمین میں غلطی سے بنائی ہوئی قبروں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • آرمی کے ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات