حضرت میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میں نے ایک دفعہ غصے میں آکر یہ الفاظ کہے تھے " اب یہ ختم ہوسی تو دوئی آسی" اردو ترجمہ : - اب یہ (يعنی " یہ موجوده بيوي ختم ( طلاق ) ہوئے گی تو جب دوسری آئے گی. ميري نيت یہ تھی کہ اب اسکو طلاق ہو گی تو جب دوسري شادی ہو گی۔
سوال : کیا اب دوسري شادی کرنے سے پہلے بیوی کو طلاق واقع ہو جائگی ؟ اس سے بچنے کی کوئی صورت بتادیں۔
مذکورہ جملہ (اب یہ ختم ہوسی الخ) کہنے کے بعد اگر سائل کسی دوسری جگہ شادی کر بھی لیتا ہے تب بھی اس دوسرے نکاح کی وجہ سے سائل کی موجودہ بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہو گی۔
كما في الشامية تحت: (قوله مذكورة في الاشباه)عبارته (الى قوله) ان يعلق بافعال القلوب او يعلق بمجيئ الشهر فى ذوات الاشهر اوبا لتطليق الى قوله) واماالثالث كانت طالق ان طلقتك فلانة يحتمل الحكاية عن الواقع وبو مالكا لتطليقها فلم يتمحض للتعليق، ا ھ(ج. ۳ - ص ۷۵۳).
وفي الشامية : (قوله وهل التهديد بالطلاق كالطلاق) لا معنى لهذا البحث بالنسبة لما قاله من أن الطلاق لا يكون بيانا؛ لأن الطلاق إذا لم يكن بيانا وهو أقوى فلأن لا يكون التهديد بيانا وهو أدنى أولى،(3/669)