طلاق

خلوتِ صحیحہ سے پہلے دی گئی طلاق کاحکم

فتوی نمبر :
36733
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوتِ صحیحہ سے پہلے دی گئی طلاق کاحکم

میں نے کچھ عرصہ پہلے بیوی کو طلاق دی ، اس سے میرا ایک بیٹا ہے، اور وہ میرے پاس رہتا ہے، اور ہم سب اسکی دیکھ بھال کررہے ہیں، لیکن اپنے بچے کی محبت اور اس غم میں کہ بچے سے اس کی ماں الگ ہوگئی، میں شدید ڈپریشن کا شکار ہو گیا تھا، میری مدد اور ماحول کی تبدیلی اور چیزوں کو بہتر کرنے کیلئے دوسری شادی کروائی گئی، لیکن میں ڈپریشن سے نکلنے کے بجائے مزید ڈپریشن کا شکار ہو گیا، اور اسی عالم میں فون پر لڑکی کو تین بار طلاق کا کہہ دیا، یہ بات جانتے ہوئے کہ اس پورے معاملے میں لڑکی کا کوئی قصور نہیں ہے، یہاں تک کہ ہمبستری بھی نہیں ہوئی ہم دونوں کے بیچ ابھی تک ، لڑکی اور میرے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ایسی حالت میں طلاق نہیں ہوتی، میں بہت زیادہ ڈپریشن کا شکار ہوں ، اور ڈاکٹر حضرات مجھے ہسپتال میں ایڈمیٹ ہونے کا کہہ رہے ہیں، کیا اس حالت میں دی گئی طلاق ہوجاتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور اس کی منکوحہ کے درمیان اگر خلوت میں ملاقات نہ ہوئی ہو، اور تین طلاقوں کے الفاظ بھی علیحدہ علیحدہ اس طرح بولے ہوں کہ " طلاق طلاق طلاق“وغیرہ تو پہلی ایک طلاقِ بائن واقع ہو کر دونوں کا نکاح ختم ہو چکا ہے، جبکہ بقیہ دو طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے غیر مؤثر ہوئی ہیں، لہذا سائل اور اس کی بیوی دوبارہ میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرنا چاہیں تو تجدیدِ نکاح کے بعد میاں بیوی کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں ، مگر سائل کو آئندہ صرف دو طلاقوں کا اختیار رہے گا، جب کبھی وہ دو طلاقیں بھی دیدے گا تو اس کی بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی، تاہم سوال کی نوعیت کچھ اور ہو تو اسکی مکمل وضاحت کرکے سوال دوبارہ ای میل کر دے، اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الفتاوى الهندية : (الفصل الرابع في الطلاق قبل الدخول) إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق اھ (1/373)۔
وفی الدرالمختار: (والخلوة) مبتدأ خبره قوله الآتي كالوطء (بلا مانع حسي) كمرض لأحدهما يمنع الوطء (وطبعي) كوجود ثالث عاقل ذكره ابن الكمال، وجعله في الأسرار من الحسي، وعليه فليس للطبعي مثال مستقل (وشرعي) كإحرام لفرض أو نفل.(3/114)
وفیه ایضاً: (وإن فرق) بوصف أو خبر أو جمل بعطف أو غيره (بانت بالأولى) لا إلى عدة (و) لذا (لم تقع الثانية) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل(2/286)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36733کی تصدیق کریں
0     486
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات