طلاق

"میں تمہیں طلاق دینا چاہتا ہوں" کے الفاظ کہنے سے طلاق ہو جاتی ہے؟

فتوی نمبر :
36800
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میں تمہیں طلاق دینا چاہتا ہوں" کے الفاظ کہنے سے طلاق ہو جاتی ہے؟

ہم امریکہ میں رہتے ہیں ، ۲۱ نومبر ۲۰۱۸ کو میر ابچہ پیدا ہوا، سات دن بعد ۲۹ نومبر ۲۰۱۸ کو میرے شوہر اپنے ساتھ دو گواہ لائے اور انہوں نے مجھے کہا( I want to divorce you) تین بار اور پھر وہ چلے گئے ، مطلب کہ انہوں نے کہا کہ " میں تمہیں طلاق دینا چاہتا ہوں " یہ نہیں کہا کہ ( I divorce you) یعنی کہ "میں نے تمہیں طلاق دی " میں اس وقت ناپاکی کی حالت میں تھی ، تب سے میں اپنے والدین کے گھر پر رہ رہی ہوں ، اور ان سے رجوع کرنے کی کوشش کر رہی ہوں ، اب میرے شوہر رجوع کرنے کے لئے راضی ہو گئے ہیں، مگر وہ لکھا ہو افتوی چاہتےہیں کہ طلاق ہوئی یا نہیں ؟کیار جوع کرنے کا کوئی طریقہ ہے ؟ جزاک اللہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً بھی درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی طرح کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا ہو، اس طور پر کہ سائلہ کے شوہر نے یہ کہا ہو کہ "میں تمہیں طلاق دینا چاہتا ہوں " اور ساتھ آنے والے گواہ بھی اس پر متفق ہوں ، تو سائلہ کے شوہر کے ان الفاظ " میں تمہیں طلاق دینا چاہتا ہوں " سے سائلہ پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، لہذا سائلہ اور اس کا شوہر حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتےہیں۔ تاہم سوال کی نوعیت کچھ اور ہو تو اس کو دوبارہ لکھ کر مکرر سوال کر کے حکم شرعی معلوم کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فتاوى تاتارخانيه : ولو قال اردت طلاقك لا يقع اھ ( ج ٣ ص ٢٦٢)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36800کی تصدیق کریں
0     473
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات