میری بیوی اپنے باپ کے گھر ہے ، اس کو میں نے کہا آجاؤ ’’ اگر میری بات نہیں سنو گی تو میں چھوڑ دوں گا‘‘ پھر میری بیوی کہنے لگی میں تم پر کورٹ میں کیس کروں گی، تو میں نے کہا بیوی سے تم آ جانا میں دیکھوں گا تم کیا کرتی ہو ، اپنے باپ کو لیکر جانا ، ان باتوں سے میرے نکاح پر تو کوئی اثرنہیں پڑا؟ میری رہنمائی فرمائیں۔
سائل نے اگر واقعۃً صرف یہ ہی خط کشیدہ جملہ ”میری بات نہیں سنوگی تو میں چھوڑ دوں گا “کہا ہوتو یہ دھمکی یا وعدہ طلاق کے الفاظ ہیں،اس لئے اس سے نکاح پر تو کوئی اثر نہیں پڑا، مگر آئندہ اس طرح کے الفاظ سے بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔