میری بیوی نے کہا کہ میں کورٹ میں جا کر کیس کرونگی، تو میں نے کہا ’’جا ,نا , تجھے میں بتاؤنگا، ‘‘مفتی صاحب مجھے یہ بتائیں میں ’’جا , نا ‘‘لفظ کنایہ الفاظ میں آتا ہے یا نہیں ؟ اور لفظ ’’جا , نا‘‘ سے نکاح پر اثر تو نہیں پڑتا؟
صورتِ مسئولہ میں مذکور الفاظ سےسائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اور دونوں حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں۔
کمافي الدر المختار: وهل التهديد بالطلاق كالطلاق كالعرض على البيع كالبيع ؟ لم أره (كبيع) ولو فاسدا الخ . (٦٦٩/٣)