میری بیوی حاملہ ہے، پانچواں مہینہ چل رہا ہے ، ہسپتال میں داخل ہے، اور میں نے غصہ میں آکر فون پر لڑکی کے باپ کو تین (۳) دفعہ کہہ دیا " میں نے تمہاری بیٹی کو طلاق دی" ، طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟
واضح ہو کہ حمل کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعا طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا سائل نے اپنے سسر کو جو مذ کور الفاظ کہے اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا ، اورحلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت عدت ( جو کہ صورتِ مسئولہ میں وضع حمل ہے ) گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔