محترم مولانا صاحب! ایک آدمی نے کسی جھگڑے کی وجہ سے دو قرآن پاک لے گیا، جس کی وجہ سے وہ گرا اور اُس نے قرآن پاک کو چھوڑا تو نہیں، لیکن نیچے لیٹ گیا، اور مخالف گروپ کے لوگوں نے اُس سے وہ قرآن پاک چھین لیے اور اپنے گھر کو لے کر چلے گئے، مولانا صاحب اب وہ بندہ کئی سال کسی موذی مرض میں مبتلا ہے، جس کا کوئی روحانی اور طبی علاج نہیں ہو رہا، دو قرآن ہدیہ بھی دیے ہیں کہ معافی ہو جائے، لیکن نہیں ہو رہا، وہ بیماری جناتی ہے، جنات اسے نہ نماز پڑھنے دیتے ہیں،اور نہ قرآن پاک پڑھنے دیتے ہیں،قرآن کے چار ختم بھی پڑھائے ہیں، لیکن کوئی معافی نہیں ہوئی، مولانا صاحب کوئی حل اور طریقہ بتائیں تاکہ مریض کو معافی مل جائے اور وہ اس موذی مرض سے چھوٹ جائے اور نماز اور قرآن پڑھنے پر لگ جائے۔ جزاک اللہ خیراً !
اس مریض پر درج ذیل آیتِ مبارکہ دم کرتے رہیں، ان شاء اللہ اس کی برکت سے اللہ تعالیٰٰ اسے اس موذی مرض سے نجات دیدیں گے، اس کے ساتھ کسی مستند عامل سے علاج بھی جاری رکھا جائے، تو ان شاء اللہ فائدہ ہوگا ،اور توبہ و استغفار کی کثرت کرے۔
”{إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فی سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيثًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُسَخَّرَاتٍ بِأَمْرِهِ أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ تَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ}“ [الأعراف: 54](اعمال قرآنی)