فدیہ

شیخ فانی - عمرہ رسیدہ شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے سکتاہے؟

فتوی نمبر :
37519
| تاریخ :
2019-05-14
عبادات / روزہ و رمضان / فدیہ

شیخ فانی - عمرہ رسیدہ شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے سکتاہے؟

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے ، لیکن بڑھاپے اور بیماری کی وجہ سے میرے دادا، داددی روزہ نہیں رکھ سکتے، اس لئے وہ فدیہ ادا کرنا چاہتے ہیں، کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ وہ دونوں کتنے روپے ادا کریں گے؟ کتنا فدیہ دینا فرض ہے؟ جتنا جلدی ہوسکے اتنا جلدی جواب دے دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی دادی، دادا بیماری یا بڑھاپے کی وجہ سے روزے رکھنے پر قادر نہ ہوں اور آئندہ بھی صحت کی اُمید نہ ہو تو ایسی صورت میں وہ روزوں کا فدیہ ادا کرسکتے ہیں، جبکہ روزوں کا فدیہ یہ ہے کہ ہر روزہ کے بدلے صدقہ فطر کے بقدر نصف صاع گندم (جس کا وزن اندازاً دو کلو ہے) یا اس کی قیمت کسی مستحق زکوٰۃ کو دیدے۔


کما فی الہندیۃ: (ومنہا: کبر السن) فالشیخ الفانی الذی لا یقدر علی الصیام یفطر ویطعم لکل یوم مسکینا کما یطعم فی الکفارۃ کذا فی الہدایۃ، والعجوز مثلہ کذا فی السراج الوہاج (الی قولہ) ویطعم عنہ ولیہ لکل یوم مسکینا نصف صاع من بر أو صاعا من تمر أو صاعا من شعیر کذا فی الہدایۃ۔ اھـ (ج۱، ص۲۰۷)۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37519کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیخ فانی - عمرہ رسیدہ شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فدیہ 1
  • غیر مسلم کو تفسیرِ قرآن ہدیہ کرنا - نماز و روزہ کے فدیہ کی مقدار اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرتے وقت قیمت کی تعیین کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • حاملہ عورت کا قضا روزوں کا فدیہ دینا

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • میت کی قضاء نمازوں کا , فدیہ دینے کا تفصیلی طریقہ اور شرعی حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • گزشتہ سالوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی رقم سے روزہ افطار کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات