کسی مسلمان کی وفات کے بعد اسکے ذمہ قضا نمازوں کا کیا حکم ہے? رہنمائی فرمائیں- شکریہ
آدمی کی وفات کے بعد اسکا نامہ اعمال بند ہوجاتاہے ، اسکے ورثاء اسکےلئے ایصال ثواب ہی کرسکتے ہیں ، البتہ اگر مرحوم کے ذمہ قضاء نمازیں ہوں اور اس نے قضاء نمازوں کا فدیہ ادا کرنے کی وصیت بھی کی ہو تو اس کے ایک تہائی ترکہ کے بقدر اسکی وصیت نافذ کرنا ورثاء پر واجب ہے ، تاہم اگر اس نے وصیت نہ کی ہو تو ورثاء پر قضاء نمازوں کا فدیہ ادا کرنا لازم نہیں ، البتہ تمام ورثاء اپنی مرضی سے اس کی نمازروں وغیرہ کا فدیہ ادا کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں ، ایک نماز کا فدیہ ایک صدقۂ فطر کے برابر ہے ، جبکہ قضاء نمازوں میں وتر کو بھی شامل کیا جائے گا , یعنی ایک دن کیلئے چھ عدد فدیہ دینا ضروری ہے ، پانچ فرض نمازوں کیلئے اور ایک عشاء کے وتر کیلئے -