فدیہ

نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

فتوی نمبر :
70708
| تاریخ :
2024-02-03
عبادات / روزہ و رمضان / فدیہ

نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب! میری دادی اماں کے پاس ذاتی پیسہ تھا، بیماری کی وجہ سے نمازیں قضاء ہوئیں اور اب انتقال ہو گیا ہے، اب قضاء نمازوں کا غالب گمان کے مطابق اندازہ لگایا اور اب جو رقم بنتی ہے اس کی تقسیم کے بارے میں دریافت کرنا تھا، دادی اماں کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، ایک بیٹا صاحبِ استطاعت ہے اور دوسرا بیٹا بے روزگار اور غریب ہے، بیٹی جو کہ غیر شادی شدہ ہے تو سرکاری قانون کے مطابق دادی کی ماہانا پینشن اب بیٹی کو ملے گی، جس میں مشکل سے گزارہ ہوگا، اب نمازوں کے فدیہ کے پیسے جو بنتے ہیں اور غریبوں میں تقسیم کرنے ہیں، کیا اس میں سے بے روزگار اور غریب بیٹا اور بیٹی پیسے لے سکتے ہیں؟ ایک نماز کا فدیہ کیا ہے، اسکی وضاحت بھی فرمائیں۔
قضا نمازوں کے پیسوں کے ادا کرنے کے بعد ایک لاکھ روپے بچ گئے ہیں، دو بیٹے اور ایک بیٹی میں کیسے تقسیم کریں گے؟ قضاء نمازوں کی فدیہ کی رقم کون ادا کرتا ہے اور یہ ادائیگی کس رقم سے ہو گی؟
جوابِ تنقیح: ، دادی مرحومہ نے نمازوں کے فدیہ کی ادائیگی کی کوئی وصیت نہیں کی ہے، لیکن تمام ورثاء فدیہ کی ادائیگی پر رضامند ہیں، فدیہ کی ادائیگی دادی مرحومہ کے ترکہ کی رقم سے ادا کی جائیگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل کی دادی مرحومہ نے اگر فدیہ دینے کی وصیت نہ کی ہو، تو اس کی بیماری کی وجہ سے چھوٹی ہوئی نمازوں کا فدیہ دینا ورثاء پر لازم نہیں ، تاہم اگر تمام ورثاء عاقل بالغ ہوں اور تمام اپنی رضامندی وخوشی سے ترکہ کی رقم سے مرحومہ کے نمازوں کا فدیہ دینا چاہتے ہوں ، تو شرعاً اس کی بھی گنجائش ہے ، تاہم ایسی صورت میں بھی چونکہ فدیہ مرحومہ کی نمازوں کا ادا کیا جارہا ہے ، اس لئے اس کی مستحق اولاد کو بھی یہ فدیہ کی رقم دینا درست نہ ہوگابلکہ زکوۃ کے کسی مصرف میں ادا کرنا لازم ہوگا جبکہ ایک نماز کےفدیہ کی مقدار دو کلو گندم یا اس کی مقامی قیمت کے برابر ہوگی اور ایک دن میں پانچ فرض نمازوں کے علاوہ وتر کا مستقل فدیہ ادا کرنا لازم ہوگا، اس حساب سے یومیہ چھ نمازوں کے حساب سےفدیہ کی ادائیگی لازم ہوگی۔
اس کے بعد واضح ہو کہ دادی مرحومہ کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے مذکور ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال مذکور رقم سمیت جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی ( 1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل پانچ (5) حصے بنائے جائیں ،جن میں سے بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو دو (2) حصے اور بیٹی کو ایک حصہ دیا جائے -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ولو مات وعلیہ صلوات فائتۃ وأوصی بالکفارۃ یعطی لکل صلاۃ نصف صاع من بر) کالفطرۃ (وکذا حکم الوتر) والصوم، وإنما یعطی (من ثلث مالہ) ولو لم یترک مالا یستقرض وارثہ نصف صاع مثلا ویدفعہ لفقیر الخ
وفی رد المحتار: تحت(قولہ وإنما یعطی من ثلث مالہ) أی فلو زادت الوصية على الثلث لا يلزم الولي إخراج الزائد إلا بإجازة الورثة. وفي القنية: أوصى بثلث ماله إلى صلوات عمره وعليه دين الخ (کتاب الصلاۃ باب قضاء الفوائت ج 2 صـ 73-72 ط: سعید)وفی الھندیۃ: ولا یدفع إلی أصلہ وإن علا وفرعہ وإن سفل کذا فی الکافی اھ (کتاب الزکاۃ الباب السابع ج 1 صـ 188 ط: ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70708کی تصدیق کریں
0     1578
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیخ فانی - عمرہ رسیدہ شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فدیہ 1
  • غیر مسلم کو تفسیرِ قرآن ہدیہ کرنا - نماز و روزہ کے فدیہ کی مقدار اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرتے وقت قیمت کی تعیین کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • حاملہ عورت کا قضا روزوں کا فدیہ دینا

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • میت کی قضاء نمازوں کا , فدیہ دینے کا تفصیلی طریقہ اور شرعی حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • گزشتہ سالوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی رقم سے روزہ افطار کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات