فدیہ

روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

فتوی نمبر :
71108
| تاریخ :
2024-02-21
عبادات / روزہ و رمضان / فدیہ

روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

اگر کوئی شخص بیماری ، بڑ ھاپے اور کمزوری کی وجہ سے قضا روزوں کا فدیہ دے، تو کیسے ادا کرے اور کتنا ادا کرے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص اگر بڑھاپے اور کمزوری کی وجہ سے بیماری میں روزہ نہ رکھ سکتا ہو اور آئندہ کے لئے بھی تا حیات ان کی صحت یابی اور روزہ رکھنے پر قدرت کی کوئی امید نہ ہو تو ایسی صورت میں مذکور شخص کے لئے اپنے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے، جبکہ فدیہ کے طور پر ہر روزے کے بدلے پونے دو سیر اور احتیاطاً دو سیر گندم یا اس کی موجودہ قیمت کسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو دینا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: (ومنها المرض) المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر كذا في المحيط. ( الی قولہ ) (ومنها: كبر السن) فالشيخ الفاني الذي لا يقدر على الصيام يفطر ويطعم لكل يوم مسكينا كما يطعم في الكفارة كذا في الهداية. والعجوز مثله كذا في السراج الوهاج. وهو الذي كل يوم في نقص إلى أن يموت كذا في البحر الرائق. ثم إن شاء أعطى الفدية في أول رمضان بمرة، وإن شاء أخرها إلى آخره كذا في النهر الفائق. ولو قدر على الصيام بعد ما فدى بطل حكم الفداء الذي فداه حتى يجب عليه الصوم هكذا في النهاية. الخ ( الباب الخامس فی الاعذار ج 1 ص 207 ط: ماجدیہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71108کی تصدیق کریں
0     2242
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیخ فانی - عمرہ رسیدہ شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فدیہ 1
  • غیر مسلم کو تفسیرِ قرآن ہدیہ کرنا - نماز و روزہ کے فدیہ کی مقدار اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرتے وقت قیمت کی تعیین کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • حاملہ عورت کا قضا روزوں کا فدیہ دینا

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • میت کی قضاء نمازوں کا , فدیہ دینے کا تفصیلی طریقہ اور شرعی حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • گزشتہ سالوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی رقم سے روزہ افطار کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات