میرا نام زینت ہے اور میری ماں کا نام زینب، میں اور میری فیملی کو بہت مشکلات درپیش ہیں، یکے بعد دیگرے، فی الحال میرے سالے کو خون کے کینسر کی تشخیص کی گئی ہے اور علاج بہت زیادہ مہنگا ہے، اور کچھ لوگ بلاوجہ میری فیملی کو ضرر پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، میری پوری فیملی کو پریشانی ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہماری تکالیف کو ختم کرے، براہِ مہربانی خون کے کینسر اور تکالیف کے لئے کوئی اسلامی علاج بتائیں۔
سائل اور اس کی فیملی والوں کو چاہیئے کہ پنج وقتہ نمازوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ کثرت سے استغفار کر لیا کریں، اور مذکور مریض کیلئے مندرجہ ذیل علاج اختیار کیا جائے:
شروع میں سو(۱۰۰) مر تبہ ”بسم الله الرحمن الرحیم“ پڑھ کر گیارہ سو(۱۱۰۰) دفعہ قرآنی آیت کا یہ حصہ پڑھا جائے ”مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فیهَا“(البقرة (۷۱)“ اور اُسے پانی، فروٹ ، اور دواؤں پر پچیس(۲۵) دفعہ پھونک مار کر دم کیا جائے، جبکہ فارغ اوقات میں مذکور آیت کا ورد جاری رکھا جائے اور مذکور پانی مریض کو دن بھر حسبِ ضرورت پلایا جائے، ان شاء اللہ فائدہ ہو گا۔