طلاق

ویڈیو کال کے ذریعے نکاح اور ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاقوں کا حکم

فتوی نمبر :
37946
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ویڈیو کال کے ذریعے نکاح اور ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاقوں کا حکم

کیا بالغ طلاق یافتہ عورت ویڈیو کال پر ولی اور کرایہ کے گواہوں سے نکاح کرسکتی ہے؟
کیا ایک ہی مجلس میں غصہ میں آکر شوہر کہے"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ،میں تمہیں طلاق دیتا ہوں،آئندہ مجھے اپنی شکل نہ دکھانا ، یہ ایک طلاق ہوگی یا تین ؟ خیال رہے کہ شوہر اہلِ حدیث ہےاور بیوی دیوبندی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)واضح ہوکہ صحتِ نکاح کے لئے متعاقدین یا ان کے وکیلوں اور گواہوں کا مجلسِ نکاح میں موجود ہونا ضروری ہے،اگر لڑکا یا لڑکی یا گواہ الگ الگ مجالس میں دوسری جگہ ہوں اور ویڈیو کال کے ذریعہ ایجاب وقبول کیا جائے تو اس سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا۔
(2) ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں خواہ ایک جملے سے دی ہوں یا الگ الگ جملوں سے،اس سے تین ہی طلاقیں واقع ہوں گی،اس پر صحابہ کرام(رضوان اللہ علیہم اجمعین) کا اتفاق ہے اور ائمۂ اربعہ(امام ابوحنیفہ امام شافعی، امام مالک، امام احمد بن حنبل ( رحمہم اللہ تعالیٰ اجمعین) کا بھی یہی مسلک ہے اور اس پر امت کا تعامل بھی ہے،لہذا تین طلاقیں دینے کے بعد غیر مقلدوں سے فتوی لیکر بغیر حلالۂ شرعیہ کے مطلقہ عورت کو بیوی بنا کر رکھنا ناجائز اور حرام ہے،اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوی الھندیة: (ومنها) أن يكون الإيجاب والقبول في مجلس واحد حتى لو اختلف المجلس بأن كانا حاضرين فأوجب أحدهما فقام الآخر عن المجلس قبل القبول أو اشتغل بعمل يوجب اختلاف المجلس لا ينعقد وكذا إذا كان أحدهما غائبا لم ينعقد حتى لو قالت امرأة بحضرة شاهدين زوجت نفسي من فلان وهو غائب فبلغه الخبر فقال: قبلت، أو قال رجل بحضرة شاهدين: تزوجت فلانة وهي غائبة فبلغها الخبر فقالت زوجت نفسي منه لم يجز وإن كان القبول بحضرة ذينك الشاهدين وهذا قول أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله تعالى۔ اھ(1/269)۔
کما قال اللہ تعالیٰ : فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَاتَحِلَّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ (البقرۃ:230)۔
وفی أحکام القرآن للجصاص: قال أبو بكر قوله تعالى الطلاق مرتان فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان الآية يدل على وقوع الثلاث معا مع كونه منهيا عنها وذلك لأن قوله الطلاق مرتان قد أبان عن حكمه إذا أوقع اثنين بأن يقول أنت طالق أنت طالق في طهر واحد وقد بينا أن ذلك خلاف السنة فإذا كان في مضمون الآية الحكم بجواز وقوع الاثنتين على هذا الوجه دل ذلك على صحة وقوعهما لو أوقعهما معا لأن أحدا لم يفرق بينهما وفيها الدلالة عليه من وجه آخر وهو قوله تعالى فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره فحكم بتحريمها عليه بالثالثة بعد الاثنتين ولم يفرق بين إيقاعهما في طهر واحد أو في أطهارفوجب الحكم بإيقاع الجميع على أي وجه أوقعه من مسنون أو غير مسنون ومباح أو محظور اھ(2/83)۔
و فی الھندیة : و ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ و ثنتین فی الامة لم تحل له حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بھا ثم یطلقھا او یموت عنھا اھ (1/473)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37946کی تصدیق کریں
0     445
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات