طلاق

طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
38346
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

لڑکے اور لڑکی کا نکاح ہوا، مگر رخصتی نہیں ہوئی، اس مدت میں بوس و کنار ہوا۔ کچھ گھریلو جھگڑوں کی بناء پر بات طلاق تک آئی ، طلاق کی بات کی ابتداء لڑکی کی ماں باپ نے کی , لڑکے کو کہا کہ ہم تمہیں طلاق کے پیپرز بھجوا دیں گے ، جس پر تین بار یہ لکھا ہوگا کہ لڑکا اس لڑکی کو طلاق دیتا ہوں ، اس بات پر لڑ کی قطعاْ راضی نہیں تھی ، اس سے بہت زور و زبردستی کر کے ان پیپرز پر سائن کروائے گئے ، لڑکی نے ان پیپر ز کو ڈر کے مارے چھپادیا اور لڑکے تک نہیں بھجوائے، ایک موقع پر لڑکے نے کہا تھا کہ جیسے ہی مجھے پیپرز ملتے ہیں، میں نے سائن کر دینے ہیں، اور ایک موقع پر کہا کہ جب تک لڑکی سائن نہیں کریں گی میں نہیں کرونگا، تقریباً چار مہینے کے بعد لڑکا واپس ملک آیا اور اس نے کہا کہ میں یہ رشتہ ختم کرنا چاہتا ہوں آپ پیپر ز بھجوا دیں، لڑکی نے بہت منت سماجت کی ، مگر لڑکے نے کہا کہ اگر پیپر ز نہیں بھجواؤ گے تو میں زبانی طلاق دے دوں گا، لڑکی نے بحالت ِ مجبوری وہ پہلے سے دستخط شدہ پیپرز لڑکے کو بھجوائے ، جو اس نے سائن کر دیے ، اب سوال یہ ہے کہ
1: یہ طلاق ہے یا خلع ؟
2: کیا صرف لڑکی کے سائن کرنے سے طلاق ہوئی یالڑکے کے سائن کرنے سے ؟ اس طلاق کا ذمہ دار کون ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج بیان اگر واقعۃْ درست اور حقیقت پر مبنی ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو، اس طور پر کہ مذکور لڑکے اور لڑکی کے درمیان خلوتِ صحیحہ یعنی ایسی تنہائی ہوئی ہو ، جس میں مباشرت کے لئے کوئی رکاوٹ نہ ہو (جیسا کہ سوال سے معلوم ہوتا ہے) اس کے بعد لڑکے نے مذکور تین طلاق کے پیپرز کو پڑھ کر اس پر دستخط کر دیے ہوں، اگر چہ مذکور لڑکی اس پر راضی نہ ہو، تب بھی اس سے مذکور لڑکی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، چنانچہ عورت عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ شادی کرنے میں آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیة: تحت (قوله طلقت بوصول الكتاب)أی اليها (الى قوله )ولو قال للكاتب : اكتب طلاق امراتى كان اقراراً بالطلاق وان لم يكتب ، ولواستكتب من آخر كتابا بطلاقها وقراه على الزوج فاخذه الزوج وختمه وعنونه وبعث به اليها فاتاها وقع ان اقر الزوج انه كتابه الخ (247/3)
وفي الدر المختار : (والخلوة ( مبتدا و خبره قوله الآتى كالوطء (بلامانع حسی )كمرض لاحدهما يمنع الوطء ( وطبعى) كوجود ثالث (الى قوله) (وشرعي)اھ (114/3) –

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38346کی تصدیق کریں
0     503
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات