طلاق

تین طلاق کے بعد اہل حدیث کے فتوی پر عمل کرنے واالے شخص کی جنازے میں شرکت کا حکم

فتوی نمبر :
38451
| تاریخ :
2019-10-12
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کے بعد اہل حدیث کے فتوی پر عمل کرنے واالے شخص کی جنازے میں شرکت کا حکم

اگر کسی شخص نے اپنی بیٹی کو تین طلاق ہو جانے کے باوجود اہلِ حدیث کے فتوے کے مطابق واپس شوہر کے پاس بھیج دیا ہو تو کیا ایسے شخص کے جنازے میں شرکت کرنا حرام ہے ؟ ایسی عورت کی اولاد کا کیا حکم ہے کیا وہ ولدالزنا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ تین طلاق ہو جانے کے بعد غیر مقلدین سے فتوی لیکر بیوی کو اپنے پاس رکھنا جائز نہیں، اور اس فتوی پر عمل کرنا باجماعِ امت نا جائز اور گناہِ کبیرہ ہے لہذا جو شخص اپنی بیٹی کو تین طلاق ہو جانے کے بعد غیر مقلدین کے فتویٰ کی بنا پر اس کو شوہر کے ساتھ بھیج دے تو وہ بھی اس گناہ میں برابر کا شریک ہے، مگر وہ اس عمل کی وجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، اس لئے ایسے شخص کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرنا جائز ہے، جبکہ ایسی عورت کی اولاد اسکے سابقہ شوہر سے ثابت النسب ہو گی،اور اسکی شرعی وارث بھی ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الشامية تحت (قوله ثلاثة متفرقة )وكذا بكلمة واحدة بالأولى، وعن الإمامية لا يقع بلفظ الثلاث ولا في حالة الحيض لأنه بدعة محرمة وعن ابن عباس يقع به واحدة، وبه قال ابن إسحاق وطاوس وعكرمة لما في صحیح مسلم أن ابن عباس قال: كان الطلاق على عهد رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وأبي بكر وسنتين من خلافة عمر طلاق الثلاث واحدة، فقال عمر: إن الناس قد استعجلوا في أمر كان لهم فيه أناة، فلو أمضيناه عليہم فأمضاه عليہم وذهب جمهور الصحابة والتابعين ومن بعدهم من أئمة المسلمين إلى أنه يقع ثلاث ( ج ۳ ص ٢٣٢)-
وفي بدائع الصنائع: فالدليل على فرضيتها ما روي عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال صلوا على كل بر وفاجر وروي عنه صلى الله عليه وسلم أنه قال للمسلم على المسلم ست حقوق وذكر من جملتها أنه يصلي على جنازته (إلى قوله) ولا يصلى على البغاة وقطاع الطريق عندنا ( ج ۱ ص (۳۱).
وفي الهندية ولو طلقها ثلاثا ثم تزوجها قبل أن تنكح زوجا غيره فجاءت منه بولد ولا يعلمان بفساد النكاح فالنسب ثابت، وإن كانا يعلمان بفساد النكاح يثبت النسب عند ابی حنیفة رحمہ اللہ تعالی (1/54)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38451کی تصدیق کریں
0     735
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات