طلاق

’’میں چھوڑرہا ہوں کیونکہ تم ساتھ رکھنے کے قابل نہیں‘‘ ان الفاظ کاحکم

فتوی نمبر :
39269
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

’’میں چھوڑرہا ہوں کیونکہ تم ساتھ رکھنے کے قابل نہیں‘‘ ان الفاظ کاحکم

اگر خاوند ایک بار بولے کہ "میں تمہیں چھوڑ رہا ہوں کیونکہ تم ساتھ رکھنے کے قابل نہیں " اور اس کے بعد کچھ نہ کہے تو اسلام میں اسکا کیا مطلب ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خاوند اگر صرف یہ جملہ کہے کہ "میں تمہیں چھوڑ رہاہوں الخ" تو اس سے اسکی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو جائیگی ، جسکا حکم یہ ہے کہ شوہر اگر عدت کے اندر رجوع کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، اور اگر عدت کے اندر رجوع نہ کرے تو دونوں کا نکاح ختم ہو جاتاہے ، اسکے بعد دونوں میاں بیوی اگر باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو نئے حق مہر کیسا تھ ، گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب وقبول کیسا تھ تجدید ِنکاح کر کے میاں بیوی کی طرح رہ سکتے ہیں ، اور عورت کسی دوسری جگہ عقدِ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہو گی، تاہم پہلے شوہر کیساتھ رجوع یا تجدید ِنکاح کی صورت میں آئندہ کیلئے شوہر کو صرف دو (2) طلاقوں کا اختیار رہے گا ، اسلئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی ردالمحتار: فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال " رهاكردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا، وما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق وقد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت اھ(3/299)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39269کی تصدیق کریں
0     490
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات