اسلامی بینکاری

اسلامی بینکوں کے ساتھ ڈیلنگ کا حکم

فتوی نمبر :
39784
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

اسلامی بینکوں کے ساتھ ڈیلنگ کا حکم

کیا فرماتے مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسلامی بینکاری کے نام سے جو بینک شریعت کے مطابق بینکاری کرتے ہیں جیسے المیزان ، البرکۃ , دبئی اور البنک الاسلامی وغیرہ ، ان کے ساتھ ڈیلنگ کرنا صحیح ہے، اور وہ لوگ فتوی بھی پیش کرتے اور کہتے ہیں کہ معتمد فضلاء کی زیر نگرانی کام چلتے ہیں تو کیا میرے لئے ان کی بات ماننا صحیح ہے اور (MCB،HBC) جیسے کنونشل بینکوں کی جگہ ایسے بینکوں کے ساتھ ڈیلنگ کرنا صحیح ہے؟ ہم لوگ اکثر اپنے پیسوں کی حفاظت کے لئے HBL کے کرنٹ اکاونٹ استعمال کرتے ہیں تو اس کی جگہ اس وجہ سے المیزان جیسے بینکوں سے ڈیلنگ کریں کہ وہ اسلامی نقطہ نظر سے درست چلاتے ہیں صحیح ہے؟ ان فضلاء پر اعتماد کرتے ہوئے مذکور اسلامی بینکوں کے ساتھ ہر قسم کی ڈیلنگ کرنا صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

المیزان اور بینک الاسلامی وغیرہ اسلامی بینکوں کے طرف سے جو کاروباری فارمولا بتایا جاتا ہے وہ اگر چہ دوسرے مروّج بینکوں سے کہیں بہتر اور شریعتِ مطہّرہ کے بھی قریب تر ہے مگر اس نظام کو چلانے والے افراد اصولِ شرعیہ سے ناواقفیت کی بناء پر عموماً ان معاملات اور فارمولوں کو بجا لانے میں غلطی کر جاتے ہیں جو در اصل ضابطے کی خرابی اور غلطی نہیں بلکہ متعلقہ فرد کی ناسمجھی اور غلطی ہوتی ہے، جس کی بناء پر انجام دیا جانےوالا معاملہ بھی شرعاً ناجائز ہوجاتاہے، نیز ان اداروں کے غیر سرکاری اور پرائیوٹ ہونے کی وجہ سے ان کے اصول وضوابط کے بدلنے کا بھی اندیشہ رہتا ہے، جس کی بناء پر علماءِ کرام ان بینکوں کے ذریعے کی جانیوالی سرمایہ کاری کو بھی شرعاً ناجائز اور حرام بتلاتے ہیں، حالانکہ بنیادی فارمولے کے درستگی کی صورت میں اگر اصولِ شرعیہ سے واقفیت رکھنے والے کسی معتمد شرعی ایڈوائزر کی نگرانی میں یا اس پورے معاملہ اور معاہدہ کی وضاحت لکھ کر کسی بھی معتمد دارالافتاء سے اس کی حقیقت درست معلوم ہونے کے صورت میں اس بینک کے ساتھ معاملہ کر لیا جائے تو یہ شرعاً بھی جائز اور درست کہلائے گا، اور اس میں کسی کا اختلاف نہیں جبکہ کسی بھی بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانا شرعاً جائز ہے چاہیے وہ اسلامی کہلاتا ہو یا کنونشل۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39784کی تصدیق کریں
0     528
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات