امامت و جماعت

کیامسبوق کے قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھنا لازم ہے؟

فتوی نمبر :
39879
| تاریخ :
2020-03-21
عبادات / نماز / امامت و جماعت

کیامسبوق کے قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھنا لازم ہے؟

جناب میرے اس سوال کا جواب عنایت فرمائیں، اگر ہم جماعت کے ساتھ نماز پڑھتےہیں اور اس کی پہلی رکعت ہوچکی ہو، جو باقی نماز ہم جماعت کے ساتھ ادا کرتے ہیں تو کیا آخری قعدہ جوکہ ہماری پہلی رکعت ہوگی کیا اس میں تشہد پڑھنا پڑے گا یا بغیر تشہد کے نماز سے نکل سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسبوق کےلیے بھی اپنی بقیہ نماز ادا کرتے وقت آخری قعدہ میں تشہد پڑھنا واجب ہے اگر بغیر تشہد پڑھے سلام پھیردے تو نماز کااعادہ لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية: ويجب التشهد في القعدة الأخيرة وكذا في القعدة الأولى وهو الصحيح. ( ج 1 ص (71)۔
و في الدر: (والتشهدان) ويسجد للسهو بترك بعضه ككله ( ج 1 ص 466) –

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39879کی تصدیق کریں
0     536
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات