امامت و جماعت

وبائی مرض کی وجہ سے گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
39984
| تاریخ :
2020-03-30
عبادات / نماز / امامت و جماعت

وبائی مرض کی وجہ سے گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم

میں اور میرے دوکزن پچاس سال سے زیادہ عمر کے ہیں، الحمدللہ ہم سب صحت مند ہیں، کیا ہم مسجد کے بجائے گھر میں باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں؟ اگر اس کی اجازت ہے، تو ہم کتنے عرصہ تک گھر میں باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں؟ مسجد میں نماز ادا کرنے کی صورت میں ہمیں کسی کھانسنے والے شخص یا چھینکنے والے شخص کے برابر کھڑے ہونے کے دوران کرونا وائرس کے لگنے کے خطرات ہیں، ساتھ ہی میں سجدہ کی جگہ کے بارےمیں بھی فکرمند ہوں جس جگہ مجھے سجدہ کرنا ہوگا، اگر میں گھر میں جماعت کرواؤں، تو کیا جماعت کا ثواب کم ہوگا؟ برائے مہربانی جلدی جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور ان کے کزن کیلئے اگر مکمل احتیاطی تدابیر (ماسک وغیرہ) اختیار کرتے ہوئے مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنا ممکن ہو، تو ایسی صورت میں انہیں مسجد میں ہی باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے، لیکن اگر کسی عذر کی وجہ سے ان کیلئے مسجد میں باجماعت نماز میں شامل ہونا ممکن نہ ہو، تو پھر وبائی صور تحال کے ختم ہونے تک انہیں گھر میں باجماعت نماز پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے اور امید ہے کہ اس عذر کی وجہ سے مسجد میں نماز ترک کرنے کی وجہ سے نمازکے ثواب میں کمی بھی نہیں آئے گی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39984کی تصدیق کریں
0     603
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات