السلام علیکم !محترم جناب! مفتی صاحب مجھے غسل کرنے میں بہت ٹائم لگتا ہے، مہربانی کر کے میری کچھ اصلاح کریں تاکہ میں غسل کرنے میں ٹائم نہ لگاؤں، مجھے بہت وہم ہوتا ہے کہ پتہ نہیں کہ غسل ہو گیا یا نہیں؟ مجھے یہ وہم ہوتا ہے کہ کلی اور ناک میں پانی ڈالنے سے پہلے مجھے یہ وہم ہوتا ہے کہ میرے پیچھے سے ہوا نکلی اور میں اس وجہ سے کلی اور ناک میں پانی ڈالنے میں دیر کرتا ہوں، تو اس وجہ سے مجھے غسل کرنے میں یا کبھی کبھار تین گھنٹے بھی لگ جاتے ہیں۔ برائے مہربانی میری اصلاح کریں ۔میں بہت پریشان ہوں۔
ہوا کے خروج سے غسل کی صحت پر اثر نہیں پڑتا، اس لئے محض ہوا کے خروج سے غسل میں تاخیر کرنا درست نہیں، بلکہ تین بار پورے بدن پر پانی بہا دینے سے غسل ہو جاتا ہے، تاہم اگر غسل کے بعد خروجِ ریح کا یقین ہو، تو نماز سے قبل دوبارہ وضو کر لینا چاہیئے۔
جبکہ دھیان کے ساتھ تیسرے کلمہ کا ورد کرتے رہنا، شک اور وسوسے کی بیماری کے خاتمہ کے لئے انتہائی مفید اور مجرب عمل ہے۔