روزہ کے مفسدات و مکروهات

اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
40140
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

السلام علیکم!
میری بیوی کا اسقاطِ حمل ہوا ہے، جس کی وجہ سے ان کو وقتا فوقتا خون آتا رہتا ہے ہلکا ہلکا، کیا وہ رمضان کے روزے رکھ سکتی ہے؟ اگر رمضان تک یہ چلتا رہے، اور نماز کا حکم بھی بتا دیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیوی کا حمل ضائع ہونے کے وقت اگر بچے کے کچھ اعضاء بنے ہوئے تھے تو ایسی صورت میں اسقاطِ حمل کا خون نفاس شمار ہو گا، جو اگر چالیس دن تک جاری رہا تو اس میں نماز ، روزہ رکھنا جائز نہ ہو گا، البتہ اگر چالیس دن سے پہلے خون بند ہو جائے تو پھر عورت پاک شمار ہو گی، جس کے بعد وہ غسل کر کے نماز ، روزہ وغیرہ ادا کر سکے گی، جبکہ بچہ ضائع ہونے کے وقت اگر بچے کے اعضاء بنے ہوئے نہیں تھے تو ایسی صورت میں اب جو خون آرہا ہے وہ اگر تین دن سے زیادہ عرصہ تک جاری رہے تو وہ حیض کا خون شمار ہو گا جس میں سائل کی بیوی اپنی سابقہ عادت کے مطابق نماز ، روزہ نہیں رکھے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي الدر المختار: (وسقط) مثلث السين: أي مسقوط (ظهر بعض خلقه كيد أو رجل) أو أصبع أو ظفر أو شعر ولا يستبين خلقه إلا بعد مائة وعشرين يوما (ولد) حكما (فتصير) المرأة (به نفساء والأمة أم ولد ويحنث به) (الى قوله) فليس بشيء، والمرئي حيض إن دام ثلاثا وتقدمه طهر تام وإلا استحاضة اھ (1/ 302)۔
وفي الفتاوى الهندية: والسقط إن ظهر بعض خلقه من أصبع أو ظفر أو شعر ولد فتصير به نفساء هكذا في التبيين وإن لم يظهر شيء من خلقه فلا نفاس لها فإن أمكن جعل المرئي حيضا يجعل حيضا وإلا فهو استحاضة اھ(1/ 37)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40140کی تصدیق کریں
0     584
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • حالتِ روزہ میں ، استنجاء سے متعلق احتیاطیں

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے اور حالت نماز میں قے آکر نگلنے کی صورت میں روزے نماز کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں ناک میں ڈراپس کا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات