روزہ کے مفسدات و مکروهات

کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

فتوی نمبر :
71250
| تاریخ :
2024-02-25
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

کیا کان میں تیل ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ آج کی ایک جدید ریسرچ کے مطابق ہے کہ کان سے اندر جانے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے،اگر کچھ اندر جاتا ہے تو وہ مسام کے ذریعے سے جاتا ہے،کیا اس جدید ریسرچ پر عمل کیا جائے گا یا نہیں ؟ جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

موجودہ طبی تحقیقات کے مطابق اگرچہ بعض اہلِ علم حضرات کے بقول کان میں تیل یا دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،لیکن فقہ حنفی کی قدیم کتب میں فقہاء کرام کے اقوال کی روشنی میں دیگر اہلِ علم حضرات کا قول اب بھی یہ ہےکہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے،اس لیے احتیاط اسی میں ہے کہ روزہ کی حالت میں کان میں تیل یا دوا وغیرہ ڈالنے سے احتیاط کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار (أو أقطر في أذنه دهنا أو داوى جائفة أو آمة) فوصل الدواء حقيقة الخ (ج2 ص402 کتاب الصوم،باب مایفسد الصوم ومالایفسدہ ط: سعید)۔
وفی رد المحتار تحت(قوله: دهنا) قيد به؛ لأنه لا خلاف في فساد الصوم به ولأنه مشى أولا على أن الماء لا يفسد وإن كان بصنعه ومر الكلام عليه (قوله: أو داوى جائفة أو آمة) الجائفة الطعنة التي بلغت الجوف أو نفذته والآمة من أممته بالعصا أما من باب طلب إذا ضربت أم رأسه وهي الجلدة التي تجمع الدماغ وقيل لها آمة أي بالمد ومأمومة على معنى ذات أم كعيشة راضية وليلة مزودة وجمعها أوام ومأمومات مغرب (قوله: فوصل الدواء حقيقة) أشار إلى أن ما وقع في ظاهر الرواية من تقييد الإفساد بالدواء الرطب مبني على العادة من أنه يصل وإلا فالمعتبر حقيقة الوصول، حتى لو علم وصول اليابس أفسد أو عدم وصول الطري لم يفسد وإنما الخلاف إذا لم يعلم يقينا فأفسد بالطري حكما بالوصول نظرا إلى العادة ونفياه كذا أفاده في الفتح.
قلت: ولم يقيدوا الاحتقان والاستعاط والإقطار بالوصول إلى الجوف لظهوره فيها وإلا فلا بد منه حتى لو بقي السعوط في الأنف ولم يصل إلى الرأس لا يفطر، ويمكن أن يكون الدواء راجعا إلى الكل تأمل الخ (ج2 ص402 کتاب الصوم،باب مایفسدالصوم ومالایفسدہ ط: سعید)۔
وفی ضابط المفطرات فی مجال التداوی: وأما الأذن فلأن الدواء أو الماء أو الدھن ونحوھا لاتصل بالإقطار فیھا الی الحلق إذا کانت طبلۃ الاذن سلیمۃ غیر مخرومۃ لأن فتحۃ الأذن لیست بنافذۃ الی الحلق لا مباشرۃ ولا بواسطۃ قناۃ او جوف اٰخر الخ (ص57 ط: دار العلوم کراتشی)
وفیہ أیضاً: لا إشکال فی مذھب الحنفیۃ من جھۃ الطب إلا فی اعتبار الآمۃ عند الامام أبی حنیفۃ وعامۃ مشایخ مذھبہ،وفرج المرأۃ عند المشایخ والأذن عند جمیع الحنفیۃ،والإحلیل عند القاضی أبی یوسفؒ لان الاطباء المعاصرین ینکرون نفوذ ھذہ الاربعۃ الی الحلق أو المعدۃ أو الامعاء کما مر تفصیلہ فی مذھبھم فی الجوف وفی المنافذ الخ(ص91/92 ط: دار العلوم کراتشی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71250کی تصدیق کریں
0     1759
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • حالتِ روزہ میں ، استنجاء سے متعلق احتیاطیں

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے اور حالت نماز میں قے آکر نگلنے کی صورت میں روزے نماز کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں ناک میں ڈراپس کا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات