امامت و جماعت

کرونا کی وبا کی وجہ سے صفوں میں فاصلہ رکھنے اور نماز کے دوران "ماسک"پہننے کا حکم ؟

فتوی نمبر :
40340
| تاریخ :
2020-04-27
عبادات / نماز / امامت و جماعت

کرونا کی وبا کی وجہ سے صفوں میں فاصلہ رکھنے اور نماز کے دوران "ماسک"پہننے کا حکم ؟

السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ موجودہ حالات میں نماز باجماعت ادا کرنے کا طریقہ کار بتائیں اگر کوئی نقشہ تصدیق شدہ ہو تو کاپی فراہم کرے۔
۲۔ موجودہ حالات میں ماسک کے ساتھ نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے، کیا ماسک کے ساتھ نماز ادا ہو جائےگی؟ اگر مستند فتوا ہے تو برائے کرم بھیج دی جائے تصدیق شدہ ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عام حالات میں نمازباجماعت کے دوران صفوں کے درمیان اتصال کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، البتہ موجودہ حالات میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر طبی ماہرین اور حکومتی ہدایات کے مطابق صفوں کے درمیان مطلوب فاصلہ رکھنا بھی درست ہے،جبکہ بلاعذر ماسک پہننا یا منہ کسی کپڑے وغیرہ سے لپیٹ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، البتہ اگر کسی عذر (بیماری وغیرہ) کی وجہ سے نماز میں چہرہ ڈھاپنا پڑ جائے یا ماسک پہنا پڑ جائے تو اس کی اجازت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: يكره اشتمال الصماء والاعتجار والتلثم والتنخم وكل عمل قليل بلاعذر اھ(1/ 652)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله والتلثم) وهو تغطية الأنف والفم في الصلاة لأنه يشبه فعل المجوس حال عبادتهم النيران زيلعي ونقل ط عن أبي السعود أنها تحريمية اھ (1/ 652)
وفی سنن أبي داود: عن عبد الله بن عمر، قال قتيبة: عن أبي الزاهرية، عن أبي شجرة - لم يذكر ابن عمر - أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «أقيموا الصفوف وحاذوا بين المناكب وسدوا الخلل ولينوا بأيدي إخوانكم - لم يقل عيسى بأيدي إخوانكم - ولا تذروا فرجات للشيطان ومن وصل صفا وصله الله، ومن قطع صفا قطعه الله» اھ (1/ 178) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40340کی تصدیق کریں
0     533
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات