طلاق

ناپسند کی شادی ہوجانے پر شوہر کو کیا کرنا چاہیے ؟

فتوی نمبر :
40420
| تاریخ :
2020-05-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ناپسند کی شادی ہوجانے پر شوہر کو کیا کرنا چاہیے ؟

میری شادی میرے ماموں کی بیٹی کے ساتھ ہوئی ہے ،میرا اس طرف بالکل بھی ذہن نہیں تھا، مگر والدہ اکیلی تھی اور میرے بھائی نے ماموں کی بیٹی کے ساتھ رشتہ کرنے پر مجھے مجبور کیا، کہ والدہ اکیلی ہیں، بھائی کے کہنے پر میں نے رشتہ تو کر لیا، مگر 2017 سے اب تک میں بہت پریشان ہوں، اور بہت افسردہ ہوں، میری بیوی میرے ساتھ بہت اچھی ہے، مگر مجھے پسند نہیں ہے ، اور میرے ذہن نے اسے ابھی تک قبول نہیں کیا ہے ، اور آگے بھی مشکل لگتا ہے کہ اسے ذہنی طور پر قبول کر پاؤں، میری اور میری بیوی کے درمیان لڑائی کبھی نہیں ہوئی ہے، مگر میں نے اسے ذہنی طور پر قبول نہیں کیا، بہت پریشان رہتا ہوں دل ہی دل میں اس کو ڈانٹار ہتا ہوں ، والدہ کو کبھی کبھی بتاتا ہوں کہ میں تنگ ہوں، پھر میری والدہ کہتی ہیں سب لڑکیاں ایک جیسی ہوتی ہیں دوسری شادی کر لینا، لیکن میرے وسائل اتنے نہیں ہیں کہ میں دوسری شادی کر سکوں، کسی کام میں دل نہیں لگتا، ماموں کی بیٹی ہونے کی وجہ سے اسے چھوڑ نہیں سکتا، مہربانی فرما کر راہنمائی فرما دیں، بہت پریشان ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنی بیوی سے ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجوہ بیان نہیں کیں کہ کس وجہ سے ان کو ذہن قبول نہیں کرتا، تاہم جب سائل دوسری شادی بھی نہیں کر سکتا اور ماموں کی بیٹی ہونے کی وجہ سے بیوی کو طلاق دیکر اس کا چھوڑنا بھی سائل کے لئے مشکل ہے تو ایسی صورت حال میں سائل کو سب صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اللہ تعالی کے فیصلے پر راضی ہونا چاہیئے ، امید ہے کہ اللہ تعالی سائل کو اس کا بہتر صلہ عطاء فرمائیں گے جبکہ بلاوجہ بیوی کو طلاق دینا اور اس کے حقوق سے لا پرواہی کر نا بھی سخت گناہ ہے اس لئے سائل کو چاہیئے کہ معمولی معمولی باتوں کی وجہ سے پریشان ہونے کے بجائے گھر بسانے اور آباد کرنے کی فکر کرے۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ابراہیم محمود عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 40420کی تصدیق کریں
0     597
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات