طلاق

کیا بغیر نیت طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
40684
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا بغیر نیت طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

اگر بیوی اپنے خاوند سے مایوس ہو کر طلاق کا مطالبہ کر رہی ہو ، خاوند طلاق دینے پر راضی نہیں، لیکن اسکو سدھارنے کیلئے اس نےدو دفعہ کہا کہ’’ میں نے تمہیں طلاق دی، میں نے تمہیں طلاق دی ‘‘لیکن پھر دوبارہ ساتھ رہنے لگے اور مخصوص تعلقات بھی قائم کئے پھر خاوند نے تیسری مرتبہ بھی اس سے کہا کہ’’ میں نے تمہیں طلاق دی ‘‘ لیکن پھر دوبارہ ساتھ رہنے لگے کیا طلاق واقع ہوئی، کیا بغیر نکاح کے ازدواجی زندگی بسر کر سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خاوند نے جب پہلی مرتبہ بیوی کویہ الفاظ” میں نے تمہیں طلاق دی " دو / 2 مرتبہ کہے تھے تو اس سے اسکی بیوی پر دو / 2 طلاق رجعی واقع ہو چکی تھیں، جسکے بعد دوبارہ ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح رہنے سے رجوع بھی ہو چکا تھا اور آئندہ کیلئے خاوند کو ایک طلاق کا اختیارتھا، لیکن جب خاوند نے تیسری طلاق بھی دیدی تو اس سے اسکی بیوی پر مجموعی طو پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے،جس کے بعد دونوں کا ساتھ رہنانا جائز اور حرام ہے، اسلئے مذکور دونوں میاں بیوی تین طلاقوں کے بعد جتنا عرصہ ساتھ رہے ہیں ،اس پر انہیں بصدق دل تو بہ و استغفار کرنا اور ایک دوسرے سے فورا علیحدہ ہونا لازم ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت ایام عدت گزرنے کے بعد کسی دوسری جگہ عقد نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق: الرابع أنه لو طلقها ثم راجعها قبل انقضاء عدتها ينبغي أن لا يكون طلاقا لأنه لم يوجد الرفع في المآل وجوابه أن الرفع في المآل لم ينحصر في انقضاء العدة قبل المراجعة بل فيه، وفيما إذا طلقها بعد ثنتين فإنه حينئذ يظهر عمل الطلقة الأولى بانضمام الثنتين إليها فتحرم حرمة غليظة. كما أشار إليه في المحيط بقوله: وإذا طلقها ثم راجعها يبقى الطلاق، وإن كان لا يزيل القيد، والحل للحال لأنه يزيلهما في المآل إذا انضم إليه ثنتان اهـ.(3 /236)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40684کی تصدیق کریں
0     447
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات