طلاق

بیوی کو میسج پرطلاق کے بجائے فقط" T"لکھ کر بھیجنے سے طلاق واقع ہوگی ؟

فتوی نمبر :
40890
| تاریخ :
2020-06-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کو میسج پرطلاق کے بجائے فقط" T"لکھ کر بھیجنے سے طلاق واقع ہوگی ؟

روز گار کی وجہ سے میں اپنے گھر سے دور رہتا ہوں ، دو دن پہلے میرا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا، میں نے ا سے دھمکی دی کہ اگر وہ باز نہ آئی تو میں اس کو چھوڑ دوں گا، میر امقصد اسکو ڈرانا تھا کہ وہ باز آجائے ، اور معافی مانگے ، لیکن اس نے کہا کہ اسے ڈر نہیں ہے ، جو کہنا ہے کہہ لو، میں نے موبائیل میں میسج لکھا (t……) اور بھیج دیا، میری نیت تھی کہ وہ ڈر جائے، میں نے مکمل لفظ نہیں لکھا، اس نے جواب میں کہا کہ مکمل لفظ لکھو اور دوبارہ میسج بھیجو میں نے پھر وہی میسج لکھا اور بھیج دیا ایسا تین مرتبہ ہوا،کیا میرا اس سے تعلق قائم ہے یا ختم ہوچکا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعہ درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائل نے بیوی کیساتھ میسج پر بات چیت کے دوران فقط تین دفعہ (T) لکھ کر بھیج دیا ہو، طلاق کا لفظ مکمل نہ لکھا ہو تو ایسی صورت میں سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، دونوں حسب سابق میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں، البتہ آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے بھی احتیاط کرنی چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق : وإن حذف اللام فقط فقال أنت طاق لا يقع، وإن نوى ولو حذف اللام، والقاف بأن قال أنتِ طا وَسَكَتْ أَوْ أَخَذَ إِنْسَانُ فَمہ لَا يقع وَإِنْ نوی اھ (3/274)۔
وفی الهندية: وإن حذف اللام والقاف بأن قال أنتِ طا وسکت أَوْ أَخذ انسان فمه لا يقع وإن نوى كذا في البحر الرائق (357/1)۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ابراہیم محمود عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 40890کی تصدیق کریں
0     440
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات