وظائف و عملیات

زوجین کے درمیان محبت والفت پیدا کرنے کیلئے وظیفہ

فتوی نمبر :
40908
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

زوجین کے درمیان محبت والفت پیدا کرنے کیلئے وظیفہ

السلام علیکم! میاں بیوی کے درمیان اختلافات و دوریاں ختم کرنے، دلوں میں محبت قائم کرنے اور خلع سے بچنے کا وظیفہ عنایت فرمائیں، شوہر وظیفہ کرنا چاہتے ہیں۔
دوسرا یہ کہ طلاق یا خلع کی عدّت کے دوران شوہر اور بیوی ایک ہی گھر میں رہ سکتے ہیں، دونوں صورتوں میں عدّت کی میعاد کتنی ہو گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر کو چاہیے کہ وہ بعد از نمازِ عشاء گیارہ دانے سیاہ مرچ کے لے کر اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ تسبیح”یَالَطِیْفُ،یَا وَدُوْدُ“ کی پڑھیں، جب سب پڑھ چکیں تو ان سیاہ مرچوں پر دم کر کے تیز آنچ میں ڈال دیں، اور اللہ رب العزت سے بھی دعا کرتے رہیں، ان شاء اللہ زوجین کے درمیان محبت والفت قائم ہو جائے گی، اور یہ وظیفہ کم از کم چالیس دن تک کرتے رہیں، مجرب عمل ہے۔ (ماخوذ از بہشتی زیور )
لیکن اگر اس کے باوجود بھی نباہ ممکن نہ ہو سکے اور نوبت طلاق تک پہنچ جائے، تو طلاق کے بعد عورت پر اپنے شوہر کے گھر عدّت گزار نالازم ہو گا، لیکن اگر شوہر نے طلاقِ بائن یا تین طلاقیں دیدی ہوں یا شوہر کی رضامندی سے خلع ہو چکا ہو ،تو اس کی وجہ سے چونکہ میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے، اس لئے بیوی کیلئے عدت کے دورن شوہر سے پردہ کا اہتمام کر نالازم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (فی بيت وجبت فیه) ولا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه اھ(3/ 536)
وفي الهداية: "وإذا طلق الرجل امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا أو وقعت الفرقة بينهما بغير طلاق وهي حرة ممن تحيض فعدتها ثلاثة أقراء "(الی قوله) وإن كانت ممن لا تحيض من صغر أو كبر فعدتها ثلاثة أشهر۔ اھ (2/ 274)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40908کی تصدیق کریں
0     2893
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات